اسلاممذہب

کورین گلوکار داؤد کم نے مسجد کی تعمیر کیوں روکی؟

داؤد کم، جنوبی کوریا کے مشہور گلوکار اور یوٹیوبر ہے،جن کو ’کم کیون وو‘ اور ’جے کم‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،ان کے یوٹیوب پر 5.52 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 3.5 ملین فالوورز ہیں۔کم نے 2019 میں اسلام قبول کرنے کے بعد کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے انچیون میں واقع یونگ جونگ جزیرے پر مسجد بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک لاکھ 36 ہزار 500 ڈالر میں زمین بھی خرید لی تھی۔کم نے ابتدائی طور پرمسجد کی تعمیر کے لیے خریدی گئی جگہ کے لیئے 20 ملین وون کی رقم بھی ادا کر دی تھی اور بقیہ رقم اگلے ماہ ادا کرنا تھی۔
لیکن داؤد کم کو کوریا میں مسجد بنانے کی وجہ سے مقامی لوگوں کی طرف سے شدید منفی رد عمل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،جب زمین کے مالک نے اس جگہ پر مسجد بنانے کے مقصد سے لاعلمی کا اظہار کیا تو کم نے اپنے اس منصوبے کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: کس مشہور اداکار نے اسلام قبول کیا؟

جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ کوریا میں مسجد بنانے کے فیصلے سے مجھے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مسجد بنانے کے لیے لوگوں سے جو رقم وصول کی تھی وہ تمام رقم ان کو واپس کردی ہے۔میری نیت صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور میں مسجد بنانے کے اس فیصلے سےکبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔ داؤد کم نے مزید لکھا کہ میں نے کبھی بھی کسی کو تنگ نہیں کیا، نہ دھوکا دیا اور نہ ہی کبھی بھی کسی سے لڑائی کی، اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی میں نے کی ہے تو مجھے سزا ملنی چاہیے۔
داؤد کم کا یہ فیصلہ اسلام اور انسانیت کے پیغام کو فروغ دینے کی راہ میں ایک بڑا قدم ہے جو دین کے نام پر دھمکیوں کا سامنا کرکے بھی اپنے مقصد کو نہیں بھولتے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button