متفرق

خیبرپختونخوا کا بجٹ: بحث کا عنوان نسوار

پاکستان کے صوبہ خیپرپختونخوا کی اسمبلی نے سب سے پہلے بجٹ پیش کرنے کا سنگ میل تو عبور کر لیا اور فنانس بل 25-2024 منظور بھی کر لیا تاہم بجٹ بحث کے دوران زیادہ چھیڑا جانے والا عنوان تھا نسوار پر ٹیکس۔نسوار پر بحث صرف اسمبلی میں نہیں ہوئی، فنانس بل پیس کرنے سے قبل کابینہ اجلاس میں بھی نسوار کا موضوع کافی بار زیر بحث آیا۔
ایک موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا کو بتایا کہ کابینہ اجلاس میں نسوار پر اتنی بات ہوئی کہ انہیں معلوم پڑا کہ نسوار خاص افراد کے استعمال کی چیز ہے۔اسمبلی بحث کے دوران نسوار پر اڑھائی روپے فی کلو سے ٹیکس بڑھا کر ساڑھے سات روپے کر دیا گیا جس پر دلچسپ بحث ہوئی۔
حکومتی ممبر وزیر برائے زراعت سجاد خٹک نے نسوار پر ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پختونوں کے استعمال کی چیز ہے اور اسے زیادہ غریب استعمال کرتے ہیں اس لئے اس پر اضافی ٹیکس نہ لگایا جائے۔
تاہم لیگی ایم پی اے نے ٹیکس کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا کہ سیگریٹ اور نسوار بنیادی انسانی ضرورت نہیں، یہ تو بس چسکے کیلئے استعمال کیجاتی ہے۔ اس لئے ٹیکس دوگنا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:‌تربوز کو انجکشن کی سائنس:‌ڈاکٹر عفان قیصر کو10 کروڑ کا جرمانہ؟

اس سے قبل کے پی اسمبلی نے تقریباً 1754 روپے کے فنانس بل اور بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ بجٹ میں کئی ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا ہے جس میں ٹریفک جرمانے کی شرح میں اضافہ شامل ہے۔
تاہم پراپرٹی ٹیکس میں 3 فیصد کمی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا نے وفاق سے قبل بجٹ پیش کرنے کی اس روایت کو اپنے حقوق حاصل کرنے کی تحریک قرار دیا ہے جبکہ وفاق نے اسے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button