
عوامی عہدوں پر ریٹائرڈ فوجی افسران کی تعیناتیوں کا جن بوتل میں بند نہ ہو سکا اور اب ایک اور محکمہ ایک ریٹائرڈ فوجی کے سپرد کر دیا گیا۔ منگل کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز کو پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کا چیئرمین مقرر کردیا۔
لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز کی بطور چیئرمین پی پی ایس سی تقرری اگلے تین سال پر محیط ہے۔مزید تفصیلات میںبتایا گیا ہے کہ پی پی ایس سی کے نئے چیئرمین کو ایم پی-I پے پیکیج کے برابر ماہانہ تنخواہ ملے گی، جو 900,000 روپے ماہانہ سے زیادہ ہوگی۔
پی پی ایس سی کے سابق چیئرمین، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ملک ظفر اقبال نے فروری 2024 میں اپنے تین سالہ دور کا اختتام کیا۔ اس کے بعد، گورنر پنجاب نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عبدالعزیز کو اس عہدے پر فائز کرنے کے لیے منتخب کیا۔
مزید پڑھیں:ایک اور بڑی کمپنی پاکستان چھوڑ گئی
گورنر کی ہدایت کے بعد، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے منگل کو پی پی ایس سی کے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ان کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے صارفین کافی برہم دکھائی دے رہے ہیں۔
شہباز حکومت کا چھکے پہ چھکا، ایک اور جرنل صاحب کی انٹری، مگر میڈم CM خاموش تماشائی،
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز چیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعیناتی
دشمن کی ایک اور چوکی فتح، جلد عوامی امنگوں کےعین مطابق ریاست پاکستان کے اندر دشمن کی تمام چوکیوں پر قبضہ کرلیاجائےگا pic.twitter.com/cMGsZXEcGD
— Zeshan Syed (@ZeshanSyed08) April 30, 2024
صحافی ذیشان سید نے لکھا کہ شہباز حکومت کا چھکے پہ چھکا، ایک اور جرنل صاحب کی انٹری، مگر میڈم CM خاموش تماشائی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز چیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعیناتی دشمن کی ایک اور چوکی فتح، جلد عوامی امنگوں کےعین مطابق ریاست پاکستان کے اندر دشمن کی تمام چوکیوں پر قبضہ کرلیاجائےگا۔