مٹن-قیمہ-کیک

خاتون نے بنائی عجیب و غریب ڈش، مٹن قیمہ کیک

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کیلئے جو طرح طرح کے طریقے آزمائے جاتے ہیں ان میں سے سب سے قابل اعتراض کھانے کی توہین کا معاملہ ہے جسے دیکھ کر صارفین آگ بگولا ہو جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے تھوڑے عرصے تک اس پر کوئی قانون بنانے کا بھی مطالبہ آجائے۔
فو ڈ وی لاگرز آئے روز کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ایسا کھلواڑ کرنے لگ گئے ہیں جسے دیکھ کر ان کا چینل اڑانے کیلئے یوٹیوب سے رابطہ کرنے کا دل کرتا ہے۔ کوئی نیلے رنگ کی بریانی بنا رہا ہے تو کوئی چائے میں کوک مکس کر رہا ہے۔ کوئی حلوے میں مرچیں ڈال رہا تو کوئی چکن کڑاہی میں تربوز۔ الغرض ویوز کے چکر میں کسی بھی حد سے گزرا جارہا ہے۔
اب کی بار کھانے سے پنگالینے والی خاتون جن کا تعلق انڈیا سے ہے نے مٹن قیمہ کیک بنا ڈالا اور وہ بھی ونیلا فلیور کے ساتھ۔ اسے اس حرکت پر شاید کوئی ایوارڈ نہ ملے لیکن سوشل میڈیا پر لعن طعن ضرور مل رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ خاتون پہلے مٹن قیمہ ککر میں پکاتی ہے اور پھر ایک ڈبل روٹی تہہ لگا کر اوپر قیمہ ، پھر ڈبل روٹی لگا کر اوپر قیمہ اور پھر ڈھیر ساری ونیلا کریم، اور یوں تیار ہے مٹن قیمہ کیک ونیلا۔

مزید پڑھیں:کیا آپ نے نیلے رنگ کی بریانی کھائی ہے؟

یہ توہین آمیز ویڈیو یہیں تک محدود نہیں، آگے دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اس پرمصالحے اور دھنیا کا بھی چھڑکاؤ کرتی ہے۔
اس ویڈیو ایک صارف نے شیئر کیا جس پر لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ بدترین پکوان ہے اور یہ امتزاج صحت کیلئے بہت نقصان دہ ہے۔ اس قسم کی ویڈیوز بنا کر اپنی قدر کم نہ کریں۔
ایک صارف نے جسٹس فار کیک کا نعرہ لگا دیا۔ اس کیک کا ذائقہ کیا رہا ہو اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم صارفین نے ایسی ویڈیوز بنانے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا نہ کریں کیونکہ ایسی ڈشز دیکھ کر متلی ہوتی ہے۔

خاتون نے بنائی عجیب و غریب ڈش، مٹن قیمہ کیک” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں