خبردار!‌آپکی بچپن کی تصویر آپکا گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ‌کرا سکتی ہے

اگر آپ پاکستان یا انڈیا کے کسی حصے میں رہتے ہیں تو یقیناً آپکی بچپن کی کوئی نہ کوئی ایسی تصویر ضرور ہوگی جسے دیکھ کر آپ ہنسے بنا نہ رہ سکیں۔ ہمارے دادا دادی بہت سادہ لوگ تھے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت دور۔ اسی لئے اس دور میں جہاں ایک تصویر کھینچنے کیلئے انتہائی محنت ہوتی تھی، وہیں اس تصویر کوبنوانے کیلئے اس سے بھی کم محنت کی جاتی تھی جتنا آج ہم ایک سیلفی لینے میں کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہماری نہاتے ہوئے، روتے ہوئے، مٹی اور کیچڑ میں کھیل کود کرتے ہوئے کی تصاویر مل جائیں گی۔ یاداشت کی حد تک تو یہ تصاویر بہت پیاری معلوم ہوتی ہیں، لیکن خبردار انہیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا گوگل پر سٹور کرنے سے اجتناب کریں ورنہ آپکو بھی اپنے اکاؤنٹ سے ہاتھ دھونا پڑے گا جیسا کہ بھارتی ریاست احمد آباد سے تعلق رکھنےوالے نیل شکلا کو کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: اونچی ایڑی کے جوتے مردوں کیلئے ایجاد ہوئے تھے؟

26 سالہ نیل شکلا کی ایک بچپن کی تصویر تھی جس میں ان کی دادی اماں انہیں نہلا رہی تھیں۔ اس تصاویر کو محفوظ بنانے کی غرض سے نیل شکلا نے اپنی یہ تصویر گوگل ڈرائیو پر اپلوڈ کر دی۔ تصویر کے اپلوڈ کرتے ہی انہیں گوگل کی جانب سے پیغام موصول ہوا کہ ان کی ای میلز کے ریکارڈ سمیت تمام ڈیٹا اور اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہگیا ہے۔
نیل شکلا نے اپنا اکاؤنٹ مکمل طور پر ڈیلیٹ ہونے سے بچانے کیلئے شکلا کو گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔ تاہم پہلی سماعت پر گوگل کی جانب سے کوئی وکیل سامنے نہ آیا۔ جس پر عدالت نے گوگل کو نیل شکلا کا اکاؤنٹ تاحیات بند کرنے سے روک دیا ہے۔
شکلا کا کہنا ہے کہ اس ای میلز پر اس کا تمام اہم ڈیٹا محفوظ ہے اور اس نے گوگل سے مزید اسپیس میں خرید رکھی تھی تاکہ مفت ڈرائیو اسپیس ختم ہونے کے بعد اسے دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گوگل حکام نے اس حوالے سے معاملہ عدالت میں ہونے پر زیادہ بحث کرنے سے معذرت کی تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ نیل شکلا کا اکاؤنٹ بچوں کے جنسی استحصال کا مواد کے حوالے سے گوگل کی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کیا گیا۔
گوگل کی یہ پالیسی بچوں کا جنسی استحصال کے مواد کی روک تھام کی پالیسی ہے جس سے گوگل کی جدید ٹیکنالوجی اس بات کو ممکن بناتی ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کی کوئی بھی چیز اپلوڈ ہوتے ہی فوری پکڑی جاتی ہے۔
اگرچہ اس معاملے میں یہ شکلا کی اپنی تصویر تھی۔ تاہم اس نہلاتے ہوئے کی تصویر برہنہ حالت میں لی گئی تھی جسے گوگل کے الگورتھم نے جنسی استحصال کے مواد کے طور پر پہچان کر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ یوں‌بچپن کی نہلاتے ہوئے کی تصویر محفوظ کرنے کی نیت سے اپلوڈ‌کرنے پر نیل شکلا کو اپنے گوگل اکاؤنٹ‌ہی سے ہاتھ دھونا پڑا۔

خبردار!‌آپکی بچپن کی تصویر آپکا گوگل اکاؤنٹ ڈیلیٹ‌کرا سکتی ہے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں