
جلسے میں کتنے افراد آئے اس کا شمار کرنا تو مشکل ہے لیکن ڈیجیٹل ویورشپ کتنی تھی اب یہ پتا چلانا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ آئیے ہم دیکھتے ہیں کہ تحریک انصاف کو یوٹیوب اور ایکس پر اس جلسے کے حوالے سے کتنی ویورشپ ملی۔
بات کر لی جائے یوٹیوب کی ڈیجیٹل ویورشپ کی تو تحریک انصاف کے لاہور جلسے کو 43 یو ٹیوب چینلز پر ڈیجیٹل ویورشیپس کو دیکھنے کے لیے صرف 21 ستمبر کو اپلوڈ ہونے والی ویڈیوزکا تجزیہ بتاتا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز کو 3 کروڑ 10 لاکھ ویوز ملے ، جس میں سے لائیو کوریج کی ویڈیوز کو 1 کروڑ 55 لاکھ ویوز ملے۔
تحریک انصاف کے ٹائٹل سے اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز کو 2 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ ویوز ملے ۔ علی امین کے نام سے اپلوڈ ہونے والی ویڈیوز کو 1 کروڑ 17 لاکھ سے زیادہ ویوز ملے۔
یہ تو بات ہو گئی پی ٹی آئی کی، اب بات کرتے ہیں ن لیگ کی پریس کانفرنس کی جو اس جلسے کے حوالے سے تھیں۔عطا تارڑ ، عظمیٰ بخاری اور مریم اورنگزیب کو ملا کر 1 لاکھ 74 ہزار ویوز ملے .چونکہ ان پریس کانفرنسز کو ٹی وی پر لائیو نشر کیا گیا اس لئے ان کی ویورشپ بھی اچھی ہے۔
مزید پڑھیں:وہ کام جو پی ٹی آئی کو نہیںکرنا چاہیے
ایکس پلیٹ فارم پر تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹس پر کی گئی 2 سٹریمز کو تقریباً 3 لاکھ ویوز ملے۔ تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے 21ستمبر کو کی گئی پوسٹس /ری پوسٹس کو 68 لاکھ سے زیادہ ویوز ملے ۔ اس ہی دوران ن لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹس /ری پوسٹس کو صرف 4.5 لاکھ ویوز ملے ۔
ایکس ٹرینڈز میں تحریک انصاف کے 3 ٹرینڈز پر 1 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ پوسٹس ہوئیں جبکہ ن لیگ کے ٹرینڈ پر 1.56 لاکھ پوسٹس ہوئی ، اس دوران پی پی پی برتھ ڈے بلاول کا ٹرینڈ کرتی رہی جس میں 3.5 لاکھ پوسٹس ہوئیں۔