پاکستان میں جیسے ہی گرمی کی شدت بڑھتی ہے ویسے ہی آموں کا موسم بھی شروع ہوجا تا ہے ،بچوں سے لے کر بڑے ہر کوئی آم کا شوقین ہوتا ہے اور اسی لیے آم پھلوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔مختلف اقسام کے آم، جیسے چونسا، سندھڑی، لنگڑا، دوسیری، اور انور راٹھور اپنی ذائقے اور خوشبو کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ مگر آپکو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اس سال کراچی میں ایک نیا اور قیمتی آم متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائے گے۔
یہ خاص اور قیمتی آم ‘میازاکی’ کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کی کاشت جاپان میں ہوتی تھی، لیکن اب اس کی کاشت کراچی میں بھی شروع ہو چکی ہے۔ میازاکی آم اپنی سرخ و جامنی رنگت اور بہترین ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ عالمی منڈی میں اس آم کی قیمت 800 سے 900 امریکی ڈالر فی کلو ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ڈھائی سے تین لاکھ روپے بنتی ہے۔جو ایک عام شہری کی پہنچ سے بہت دور ہے۔
مزید پڑھیں:شمسی توانائی پرکتنا فکس ٹیکس لگے گا؟
کراچی میں اس آم کی کاشت کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ میازاکی آم عام آموں سے مختلف ہے، نہ صرف اس کی رنگت الگ ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی لاجواب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کاشت آزمائشی بنیادوں پر شروع کی گئی تھی اور خوش قسمتی سے کامیاب رہی۔
میازاکی آم کی کاشت سے پاکستانی زراعت میں ترقی کی ایک امید ہے ۔ اس سے نہ صرف کسانوں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ عالمی منڈی میں میازاکی آم کی طلب بڑھنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی آموں کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوگا۔
اس کامیابی نے پاکستانی کسانوں کو بھی نئی امیدیں دی ہیں اور وہ مستقبل میں مزید نئے اور قیمتی پھلوں کی کاشت کے حوالے سے پرجوش نظر آرہے ہیں۔