پاکستانسیاست

عمران خان؛ اڈیالہ جیل سے بنی گالہ یا زمان پارک، فیصلے کا وقت آگیا

صحافی سلمان درانی نے انکشاف کیا ہے کہ اہم شخصیت کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس سے مذاکرات اب آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔

عمران خان جن کے پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں اور ان کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، ان کے زمان پارک یا بنی گالہ منتقل ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
صرف یہ خبریں ہی زیر گردش نہیں بلکہ اس پر اب باقاعدہ عمران خان کی بہن کا رد عمل بھی آگیا ہے۔

عمران خان زمان پارک یا بنی گالہ؟

صحافی سلمان درانی نے انکشاف کیا ہے کہ اہم شخصیت کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس سے مذاکرات اب آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں۔

سلمان درانی کے مطابق اب یہ فیصلہ ہورہا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ منتقل کیا جائے یا پھر زمان پارک۔ سلمان درانی کے مطابق یہ دو آپشن عمران خان کی جانب سے ہی دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان کو لیڈر شپ کی جانب سے آفر دی گئی کہ آپکو خیبرپختونخوا کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

تاہم سلمان درانی کے مطابق عمران خان نے اس پر انکار کر دیا اور کہا کہ میں یا تو زمان پارک جاؤں گا یا تو بنی گالہ۔ صحافی کے مطابق عمران خان کی یہ تجویز قبول کر لی گئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: پی ٹی وی اینکر کی عمران خان کی پھانسی کی دھمکی

سلمان درانی نے مزید انکشاف کیا کہ اس اہم ملاقات کے بعد پارٹی کے اہم اراکین کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ آپ آگے کا لائحہ عمل بنالیں اس کے بعد چیزیں آگے بڑھائی جائیں گیں۔

استقبال کی تیاریوں کے متعلق سلمان درانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کس طرح بنی گالہ یا زمان پارک شفٹ کیا جاتا ہے اس بارے ابھی صورتحال واضح نہیں ہے۔

عمران خان کی بہن کا خبر پر رد عمل:

صحافی سلمان درانی کی جانب سے شیئر کی گئی اس تجزیہ بھری ویڈیو پر عمران خان کی بہن نورین نیازی کا رد عمل دے دیا۔

نورین نیازی نے صرف دو الفاظ میں سلمان درانی کو جواب دیتے ہوئے ان کی ویڈیو کے نیچے لکھا "مکمل جھوٹ”۔

ایک طرف عمران خان سے ملاقات کیلئے سلمان اکرم راجہ اور عمران خان کی بہنوں کو اجازت نہیں دی جارہی تو وہیں دوسری طرف پارٹی کو بھی اس بات کو علم نہیں کہ جن لوگوں کی ملاقات کرائی جاتی ہے ان کے نام کہاں سے آتےہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button