کھیل

جب بابر اور رضوان نے انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو دس وکٹ سے فتح دلائی

ستمبر 2022 ، پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے کراچی میں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے اور قومی ٹیم کو فتح کیلئے 200 رنز کا ہدف ملا۔
یوں تو ٹی ٹونٹی میں 200 کا ہدف کوئی مشکل نہیں، لیکن انگلینڈ جیسی ٹیم کی شاندار باؤلنگ کے سامنے اس ہدف کا تعاقب تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔ لیکن بابر اور رضوان کی جوڑی نے یہ ممکن کر دکھایا۔
انگلینڈ کے خلاف اس ٹی ٹونٹی میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 199 رنز بنائے جس میں معین علی 55 اور بین ڈکٹ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 2، 2 وکٹ حاصل کی۔
سکور کے تعاقب میں بابر اور رضوان کی جوڑی میدان میں اتری تو ان سے اچھے کھیل کی توقع تھی لیکن دونوں کھلاڑیوں نے ایسا کھیل پیش کیا کہ شائقین ساری اننگز چھکے چوکوں کی برسات دیکھتے رہے اور دنوں مایہ ناز بلے بازوں کے سامنے انگلش باؤلرز کی ایک نہ چلی۔

مزید پڑھیں:جب پاکستان نے ون ڈے میچ میں‌آسٹریلیا کا 348 رنز کا ہدف عبور کیا

بابر 66 بال پر 110 رنز اور رضوان 51 بالز پر 88 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور یوں قومی ٹیم نے انگلینڈ کا 199 رنز کا ٹارگٹ آخری اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرلیا۔
اس اننگز میں بابر اور رضوان کی جوڑی نے کئی نئے ریکارڈ بنائے۔ بابر اور رضوان کی جوڑی یہ پہلی جوڑی تھی جس نے پاکستان کیلئے 200 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
اس کے علاوہ بابر اس میچ میں سینچری بنا کر پاکستان کے وہ پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں 1 سے زائد سنچریاں کی جبکہ یہ ان کی ساتویں ٹی ٹونٹی سنچری تھی جو اس سے قبل کسی ایشیائی کھلاڑی کے پاس ریکارڈ نہ تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button