ہدایت من جانب اللہ ہوا کرتی ہے اور اللہ جب چاہے کسی کا بھی دل بدل کر اسے ہدایت اور ایمان کی روشنی سے مالا مال کر دے۔ ایسی ہی ایک واقعہ برازیل میں پیش آیا ہے جہاں دس دن پہلے تک اسرائیل کی حمایت میں پوسٹیں لگانے والے مشہور مکسڈ مارشل آرٹسٹ روئس گریسی نے اسلام قبول کر لیا۔
آج سے چند دن قبل روئس گریسی نے انسٹا گرام پر اسرائیل کے حق میں ایک تفصیلی پوسٹ لگائی جس کے بعد فلسطین کے حامیوں نے ان پر سخت تنقید کی۔ تاہم چند ہی دنوں میں ان کا دل ایسا بدلا کے اسلام قبول کر لیا۔ تاہم ان کے انسٹا گرام پر اب بھی وہ پوسٹ موجود ہے اور دیکھی جا سکتی ہے۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق روئس گریسی نے مسلمان یوٹیوبر ایڈی ریڈزووچ کے لائیو شو کے دوران اسلام قبول کیا۔ شو میں مشہور عالم دین شیخ عثمان ابن فاروق بھی شو میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں: سال 2023 بچوں کیلئے خوفناک کیوں تھا؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق روئس گریسی نے اپنی پوسٹ میں جہاں اسرائیل سے حمایت کا اعادہ کیا تھا وہاں انہوں نے ایک بھی لفظ فلسطینیوں کے حق میں نہ بولا۔ وہ ایڈی ریڈووچ کے شو میں فلسطینیوں کا مؤقف جاننے گئے جہاں ان کا مکالمہ ایڈی ریڈزووچ اور عالم دین شیخ عثمان بن فاروق سے ہوا۔
مکالمے کے بعد گریسی نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ شو کے دوران ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حرام جانور خنزیز کا گوشت بھی استعمال نہیں کرتے اور شراب نوشی سے بھی بچتے ہیں ۔ یہی عادات انہیں اسلام کے قریب کرتی تھیں۔ شو کے دوران انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی نسل کشی پر بھی بات کی اور مکہ مکرمہ جانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ یوں رب کی طرف سے ہدایت کر پروانہ ملنے پر چند دن قبل اسرائیل کی حمایت میں پوسٹ لگانے والے شخص کا ایسا دل بدلا کے اس نے اسلام قبول کر لیا۔
2 تبصرے “اسرائیل کے حامی کھلاڑی نے کیسے اسلام قبول کیا؟”