اہم خبریںپاکستان

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات مثبت، دو ارب ڈالر قرض کی منظوری متوقع

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے جائزے کے لیے ہونے والی بات چیت مکمل اب ہو چکی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے جائزے کے لیے ہونے والی بات چیت مکمل اب ہو چکی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا ہے کہ مذاکرات میں قرضوں کی ادائیگی، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے جیسے اہم نکات پر کافی غور کیا گیا ہے ۔

آئی ایم ایف اور پاکستان میں مذاکرات کا اعلامیہ:

اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں صحت عامہ، تعلیم، سماجی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کا یہ سلسلہ اب آن لائن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کو دو ارب ڈالر قرض کی منظوری ملنے کی امید ہے۔ اس میں ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جبکہ ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے منظور کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری ایک ساتھ دی جا سکتی ہے، جو پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

یہ مذاکرات پاکستان کی موجودہ صورتحال کے لیے انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں، کیونکہ اس سے مالیاتی دباؤ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں کو بھی بہت فروغ ملے گا۔ پاکستان کی جانب سے قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کے باعث ہی عالمی مالیاتی ادارے نے اس کو مثبت قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button