سائنس اور ٹیکنالوجی

اب آئی فون سے انڈرائیڈ واٹس ایپ ٹرانسفر چند کلک سے فاصلے پر

تصاویر ، ویڈیو، چیٹ سب ٹرانسفر کرنے کیلئے آپکو کسی تھرڈ پارٹی ایپ ، بذریعہ تار یا کلاؤڈ آپشن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ساتھ کئی اپڈیٹس متعارف کرائی گئی ہیں جن میں سے سب سے اہم فون تبدیل کرنے کی صورت میں واٹس ایپ  ڈیٹا کا باآسانی ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کرنا ہے۔

اس کے ساتھ صارفین کیلئے اے آئی کے بدلتے ہوئے رحجانات ہو مدنظر رکھتے ہوئے نئی فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔

 

آئی فون سے انڈرائیڈ تک واٹس ایپ چیٹ اب بغیر تار کے

 

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی اپڈیٹس کے بعد اب  اب iPhone سے Android پر واٹس وایپ کی پوری ہسٹری مکمل طور پر ایپ کے اندر سے ہی منتقل کی جا سکے گی ۔ اس کیلئے کسی تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر یا پھر تار وغیرہ سے ٹرانسفر کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ فون بدلنے کا عمل  پیچیدہ نہیں ہونا چاہیے۔ نئے فیچر کے متعارف ہونے کے بعد آپ چند بار اپنے موبائل کی سکرین ٹیپ کر کے ڈیٹا ٹرانسفر کر پائیں گے۔

تصاویر ، ویڈیو، چیٹ سب ٹرانسفر کرنے کیلئے آپکو کسی تھرڈ پارٹی ایپ ، بذریعہ تار یا کلاؤڈ آپشن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ Android سے iPhone کی جانب منتقلی ابھی تک پرانے طریقے سے ہی ہوگی یعنی اس کے لیے تار کا استعمال لازمی ہوگا۔

 

ایک فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس — اب iPhone پر بھی

 

اب آپ آئی فون  پر بیک وقت دو واٹس ایپ اکاؤنٹس چلا سکتے ہیں — بالکل ویسے جیسے Android پر پہلے سے ممکن تھا۔ کام اور ذاتی چیٹس الگ رکھنے کے لیے اب دو فون رکھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو ہمیشہ پتہ چلے گا کہ آپ کس اکاؤنٹ میں ہیں کیونکہ آپ کی پروفائل تصویر نچلی ٹیب میں نظر آئے گی۔

یہ iPhone صارفین کے لیے ایک انتہائی ضروری اپڈیٹ ہے۔ پہلے لوگ دو فون رکھتے تھے، یا واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس الگ الگ استعمال کرتے تھے، یا بار بار لاگ ان اور لاگ آؤٹ کرتے تھے۔ اب یہ پریشانی ختم ہو گئی ہے۔

 

کب ملیں گی یہ سہولیات؟

 

واٹس ایپ کے مطابق یہ تمام فیچرز ابھی رول آؤٹ ہو رہے ہیں اور جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہو جائیں گے۔

 

خلاصہ

 

واٹس ایپ کی یہ اپڈیٹ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہے جو iPhone سے Android پر سوئچ کرنا چاہتے ہیں، ذاتی اور کاروباری اکاؤنٹس الگ رکھنا چاہتے ہیں، یا فون کی اسٹوریج بھر جانے کی پریشانی سے نجات چاہتے ہیں۔

ممکنہ طور پر جلد ہی واٹس ایپ اینڈرئیڈ سے آئی فون تک سوئچ کرنے کی اپڈیٹ بھی متعارف کرا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button