
پاکستان تحریک انصاف کا پانچ رکنی وفد آج جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے گیا جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر شامل تھے۔
عمران خان سے ملاقات اپنی نوعیت کی اہم ملاقات تھی کیونکہ علی امین گنڈا پور کے اسلام آباد دھرنے سے غائب ہونے اور آئینی ترامیم کیلئے تمام تر حکومتوں کارروائیوں کے بار یہ عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی آج پہلی ملاقات تھی۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان سے جیل میں روا رکھے جانے والے سلوک پر گفتگو کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ عمران خان صحت مند ہیں اور ہائی سپرٹس میں ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج پہلی بار جب سے وہ جیل گئے ہیں اپنی جیل سیل کی حالت زار بتائی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پانچ دن تک ان کے سیل کی بجلی نہیں تھی، دو ہفتے سے عمران خان کو اخبار کی سہولت بھی میسر نہیں جبکہ ٹی وی کی سہولت بھی نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی اور مولانا کے بعد ن لیگ کے اراکین اغواء
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈھائی گھنٹے کیلئے اپنے سیل سے باہر آتے ہیں جبکہ انہوں نے دو ہفتے سے کوئی ایکسر سائز نہیں کی۔
تاہم بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پوری قوم کیلئے پیغام ہے کہ میں سو سال بھی اس جیل میں گزارنا پڑا تو گزاروں گا لیکن قوم کی آزادی اور خودمختاری، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی طور قوم کی عزت اور خود مختاری کو کمپرومائز نہیں کروں گا۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جس طرح عمران خان کو جیل میں رکھا گیا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو وہ حقوق دیئے جائیں جن کا وہ حق رکھتے ہیں۔