انٹرٹینمنٹ

لائبہ خرم کا بوائے فرینڈ کون

ڈرامہ سیریل تیری چھاؤں میں دانش تیمور کے مقابل مرکزی کردار نبھانے والی خوبرو اداکارہ لائبہ خرم نے حال ہی میں مداحوں کے سوالات کے جوابات دینے کا ایک انسٹاگرام سیشن کیا جس کے جوابات بے حد مقبول ہور ہے ہیں۔
ایک سوال میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا کوئی بوائے فرینڈ ہے؟ تو اس پر لائبہ خرم نے جواب دیا کہ ان کا شوہر بنانے کا وقت آگیا ہے اور اب وہ بوائے فرینڈ کہاں سے ڈھونڈیں۔
ان کے اس جواب کا کلپ بہت وائرل ہورہا ہے جسے نہ صرف ان کے مداح پسند اور شیئر کر رہے ہیں بلکہ کئی ساتھی سیلبرٹیز بھی اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہیں۔ان کی اس ویڈیو کو اداکار مانی نے بھی شیئر کیا۔
اپنی ویڈیو میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے وہ اپنی مداحوں کو مشورہ دے رہی ہیں کہ جو بھی لڑکا نظر ملے اسے پکڑ لیں اور بتائیں کے اب وہ ہاتھ آگیا ہے اب اسی سے شادی ہو گی۔

مزید پڑھیں:‌سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے

انہوں نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے مشورہ دیا کہ اگر لڑکا نہ مانے تو اس کے گھر بھی گھس جائیں اور اسکی والدہ سے کہیں کہ آنٹی چھ مہینے میرے ساتھ گھومتا رہا ہے، اب تو نہیں جانے دیتی۔ یا اب آپکا بیٹا آئے گا یا پھر پورا گھر آئے گا۔
ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ لائبہ خرم ایسی ویڈیو بنا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ ایسی مزاحیہ ویڈیوز بناتی رہتی ہیں جس میں نئی نسل کےدکھ درد ڈسکس کرتے ہوئے لائبہ اپنے مزاحیہ حل پیش کرتی ہیں۔
تھوڑے سے عرصے میں انسٹاگرام پر 1 ملین فالورز کا ہدف عبور کرنے والی لائبہ خرم ان دنوں ڈرامہ سیریل تیری چھاؤں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button