اہم خبریں

عمران خان کے بیٹے قاسم خان کا بیان اور جھوٹے بیانیے کا حکومتی ڈھنڈورا

25 مارچ2026 کو قاسم خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61 ویں اجلاس میں خطاب کیا۔

پاکستانی سیاست میں ایک عجیب و غریب صورتحال دیکھنے میں آئی جب حکومتی وزراء نے بڑے اعتماد کے ساتھ پریس کانفرنسیں کیں اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان پر یہ الزام عائد کیا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس( GSP+)  ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ الزام نہ صرف جھوٹا نکلا بلکہ اس کی تردید خود قاسم خان نے، پی ٹی آئی  نے، اور متعدد آزاد صحافتی اداروں نے فیکٹ چیک کے ذریعے کر دی۔

لیکن اصل نقصان تب ہوا جب حکومت کے اپنے سرکاری بیانات بین الاقوامی میڈیا میں پھیل گئے اور دنیا کو یہ پیغام پہنچا کہ پاکستان میں کوئی شخص خود اپنے ملک کی تجارتی ترجیحات ختم کروانا چاہتا ہے۔

اصل واقعہ کیا ہوا؟

 

25 مارچ2026 کو قاسم خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61 ویں اجلاس میں خطاب کیا۔ ان کی تقریر مکمل طور پر اپنے والد عمران خان کی رہائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، اور پاکستان میں سیاسی قیدیوں کی صورتحال کے گرد مرکوز تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے GSP+ فریم ورک کے تحت 27 بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کیے تھے اور حکومت کو ان معاہدوں کی پاسداری کرنی چاہیے  نہ کہ انہیں توڑنا چاہیے۔

مگر پھر کیا ہوا؟ چند سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے تقریر کی ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ قاسم نے GSP+ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔ یہ کلپ وائرل ہوا، اور اس کے بعد حکومتی شخصیات نے باقاعدہ پریس کانفرنسیں کر کے قاسم خان پر سرکاری طور پر الزامات لگائے۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ویڈیو دکھاؤ

حکومتی الزامات کے رد عمل میں پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ وہ ویڈیو کلپ پیش کیا جائے جس میں عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کی بات کی۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ "عمران خان کے صاحبزادے نے اپنے والد اور ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی، مخالفین ان کے بیانات کو ٹوسٹ کرکے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ قاسم خان نے کسی جگہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو معطل کرنے جیسی کوئی بات نہیں کی۔ ن لیگ کے وفاقی و صوبائی وزراء کو شرم آنی چاہیئے”

ایک اور ٹی وی پروگرام میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت وہ ویڈیو دکھائے ۔ اگر جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کی بات ہوئی تو معافی مانگ لیں گے۔

ایک اور ٹی وی پروگرام میں اینکر نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی سے سوال کیاکہ کیا انہوں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں عمران خان کے بیٹے قاسم خان جی ایس پی پلس سٹیٹس ختم کرنے کی بات کی۔
جواباً جب اینکر نے ان سے وہ ویڈیو مانگی تو اختیار ولی دفاع میں ویڈیو مہیا نہ کر سکے۔
پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اراکین کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ قاسم خان سے متعلق جھوٹ بولنے پر عطا تارڑ اور عظمیٰ بخاری کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درخواست دینے جا رہے ہیں، دونوں اِسی ایکٹ کے تحت جیل جائیں گے۔ 

اصل نقصان کس نے کیا؟

پاکستان کی ساکھ کو نقصان قاسم خان کے بیان سے نہیں  بلکہ ان جھوٹے سرکاری بیانوں سے ہوا جو بغیر ثبوت کے بین الاقوامی میڈیا میں پھیلا دیئے گئے۔
حکومتی بیانیے میں چند میڈیا ادارے بھی صفِ اول میں رہے جو کہ صحافتی اخلاقیات کے زوال کی نشانی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button