کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز ، فائنل میں پاکستان کو شکست

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جارحانہ بلے بازی اور زیادہ سکورنگ کی وجہ سے مشہور اس ایونٹ کے رواں سال ہونے والے ایڈیشن میں 12 ٹیمیں مد مقابل تھیں۔
فائنل تک پاکستان کا یہ سفر کھلاڑیوں کی شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کی وجہ سے ممکن ہوا۔ اس ٹورنامنٹ کے قوانین کے تحت 6 اوورز کے اس میچ میں وکٹ کیپر کے علاوہ بقیہ تمام کھلاڑیوں کو باؤلنگ کرانا ہوتی ہے۔
آج کھیلے گئے فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم ابتدائی اوور ہی قومی ٹیم کیلئے اچھا نہ رہا جب پہلے ہی اوور میں آصف علی اور حسین طلعت اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
محمد اخلاق کے 48 رنز کی اننگز کے ساتھ قومی ٹیم 2۔5 اوورز میں 72 رنز کا ٹارگٹ بنا سکی۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان

سری لنکا نے مقررہ ہدف 5 اوورز میں ہی مکمل کر کے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کی سپر سکسز ٹورنامنٹ میں یہ دوسری فتح ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں سری لنکا ابھی ناقابل شکست ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ فائنل سے کہیں زیادہ تھا۔ تاہم قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں اوپنرزمحمد اخلاق اور آصف علی کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔
تاہم فائنل میں قومی ٹیم کے پہلے ہی اوورز میں دو وکٹیں گرنے کی وجہ سے بڑا ٹارگٹ سیٹ نہ ہو پایا اور یوں فتح کے قریب جا کر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button