اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میسج کا نیا شارٹ کٹ فیچرکیا ہے

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لیے مسلسل نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے تاکہ ان کی سہولت اور آسانی میں اضافہ ہو سکےحال ہی میں،واٹس ایپ نے ایک نیا شارٹ کٹ فیچر متعارف کرایا ہے جس سے ویڈیو پیغامات کا فوری جواب دینا مزید آسان ہوجائے گا۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.24.14.5 میں شامل کیا گیا ہے۔اور یہ فیچر چند دن بعد سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ وہ کالز ٹیب کے لئے ایک نئے ان ایپ ڈائلر پر بھی کام کر رہا ہے۔
گزشتہ سال، واٹس ایپ نے فوری ویڈیو نوٹسز متعارف کرائے تھے جس کی بدولت صارفین 60 سیکنڈ تک کے ویڈیو پیغامات براہ راست چیٹ میں ریکارڈ کر کے با آسانی بھیج سکتے تھے۔ اب واٹس ایپ اس فیچر کو مزید بہتر بنا رہا ہے تاکہ ویڈیو پیغامات کے فوری جوابات دیے جا سکیں۔

مزید پڑھیں:ایلون مسک کی ٹیکنالوجی نے 8 سال سے مفلوج نوجوان کی زندگی کیسے بدلی

اس نئے شارٹ کٹ فیچر کے ذریعے، صارفین ویڈیو پیغامات کے برابر میں موجود ایک بٹن کو دباکر فوری طور پر ویڈیو ریکارڈ کر کے جواب بھیج سکتے ہیں۔ اس طرح، صارفین متعدد مینو آئٹمز کی طرف جانے سے بچ سکیں گے اور ان کا قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہوگا۔
یہ نئی اپ ڈیٹ واٹس ایپ کے اندر ویڈیو رابطے کو آسان بنانے میں ایک بڑا قدم ہے۔ صارفین اب زیادہ موثر اور تیز تر طریقے سے ویڈیو پیغامات کا جواب دے سکیں گے، جو کہ کہ خصوصاً ان مواقع پر مفید ہوگا جب فوری جواب کی ضرورت ہو۔ اس نئے فیچر کے متعارف ہونے سے واٹس ایپ صارفین کے لئے چیٹ کا تجربہ مزید بہتر ہو جائے گا اور وہ اپنے دوستوں اور فیملی میمبرز کے ساتھ زیادہ مؤثر طریقے سے رابطے میں رہ سکیں گے،امید کی جارہی ہے کہ یہ نیا فیچر واٹس ایپ صارفین کے لئے ایک بہترین آپشن ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button