پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور تقریباً 60 رہنماؤں پر پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کے گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے بانی شیخ رشید احمد، شیخ ارشد شفیق، راجہ بشارت، اور زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب پر بھی جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔
پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر کے پولیس چوکی منتقل کیا گیا
تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی عدالت نے اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جسٹس امجد علی شاہ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جس کے بعد عمر ایوب،راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان اغواء، ویڈیو سامنےآگئی
پی ٹی آئی نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد اس امید پر چیلنج کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران آرمی تنصیبات پر حملہ ہوا جس میں سے ایک جی ایچ کیو حملہ کیس بھی تھا جس میں آج عدالت نے فرد جرم عائد ہوئی۔
دوسری جانب عمران خان پر صرف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 76 ہو گئی۔ صحافی ثاقب بشیر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ستمبر 2024 تک عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں 42 مقدمات درج تھے اکتوبر میں یہ تعداد بڑھ کر 62 ہو گئی نومبر دسمبر میں یہ تعداد 76 ہو گئی اسلام آباد پولیس سینچری اس ماہ میں کرے گی یا جنوری تک اب یہ دیکھنا ہے۔