عادل خان بازئی

گھر گرانے کیلئے کرین پہنچ گئی، عادل بازئی کی پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل

پاکستان تحریک انصاف عادل خان بازئی نے ایکس پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ گھر پر اور پلازہ کو گھرانے کے لیے مشینری پہنچ گئی۔ میری تحریک انصاف اور اپنے قوم والوں اور باقی سیاسی پارٹی اور اقوام اور وہاں کے مقامی قیادت سے اپیل ہے اپ سب کو فوراً میرے گھر پہنچ جائے اس مشکل میں ساتھ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے تحریک انصاف کے ایم این اے عادل بازئی کے گھر کو گھرانے کے لیے مشینری پہنچ گئی میری تحریک انصاف کے مقامی قیادت سے اپیل ہے اپ سب کو فوراً اُن کے گھر جاکر اس مشکل میں اُن کا ساتھ دینا چاہئیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انکا پلازہ بھی مسمار کر دیا گیا تھا جس کا معاملہ گزشتہ روز عامر ڈوگر نے بھی پارلیمنٹ میں اٹھایا۔
عادل خان بازئی 8 فروری 2024 کے الیکشن میں آزاد حیثیت سے کوئٹہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔ انہیں بھی باقی پی ٹی آئی اراکین کی طرح سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے جب فہرست جاری کی تو انہیں بطور ن لیگ رکن شو کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والوں کو الیکشن کمیشن ن لیگ میں کیسے شامل کرا رہا ؟

عادل خان بازئی اس سے انکاری رہے ہیں کہ انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ وہ خود کو پی ٹی آئی کا رکن مانتےہیں اور اس کر برملا اظہار بھی کرتے ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن انہیں ن لیگ کا رکن شمار کرتا ہے۔
گزشتہ دنوں انہوں نے ن لیگ کی ہدایات کے مطابق آئینی ترامیم میں ووٹ نہ ڈالنے کی بات کی تو ان کے خلاف نااہلی ریفرنس مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا گیا جنہوں نے اسے الیکشن کمیشن کو بھیجتے ہوئے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا کہا۔
عادل بازئی کے پلازہ کو گزشتہ دنوں ہی مسمار کیا گیا تھا اور اب انہوں نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان اور مقامی رہنماؤں سے گزارش کی ہے کہ وہ انکے گھر کی طرف آئیں کیونکہ اسے گرائے جانے کے انتظامات مکمل ہو چکےہیں اور مشینری پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں