اہم خبریںپاکستان

قاضی فائز عیسیٰ نمبر گیم بدلنے میں کامیاب

بالاآخر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ایڈ ہاک ججز کی تقرری میں کامیاب ہو گئے ہیں اور سوموار 29 جولائی کو نوٹیفائی ہونے والے دو ایڈہاک ججز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ ایڈہاک ججز کی تقرری ایسے وقت میں کی جاتی ہے جب سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہو اور نئے ججز کی تقرری میں کچھ رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔
تاہم اب جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں 17 ججز پورے ہیں ، ایسے وقت میں ایڈہاک ججز کی تقرری پر کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں سینئر قانون دان سینیٹر حامد خان نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈہاک ججز کے معاملے کے خلاف احتجاج اور قانونی محاذ استعمال کرنے کا بیان دیا تھا۔ تاہم کئی دن گزر جانے کے بعد بھی اب تک کوئی تحریک سامنے نہیں آ سکی ہے۔
ایڈہاک بھرتی ہونے والے ججز کو لے کر پی ٹی آئی میں بھی بہت تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اسے سپریم کورٹ میں قاضی فائز عیسیٰ کی نمبر گیم چینچ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔
دونوں ایڈہاک ججز، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو پی ٹی آئی مخالف تصور کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ججز کی سیاسی وابستگی زیر بحث لانا بھی اب عام ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:خط لکھنے والے 6 ججز کو کس نے لگایا، راز کھل گیا

اس حوالے سے صحافی صدیق جان نے بیان دیا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل بروز سوموار دن 11 بجے کمیٹی روم ججز بلاک میں اپنے دو قریبی دوستوں اور ایڈہاک ملازمین جسٹس سردار طارق مسعود (حامی مسلم لیگ ن) اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل (شدید مخالف پی ٹی آئی) سے حلف لیں گے۔
صدیق جان نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے تنقید کا نشتر اپنی صحافی برادری کی جانب کرتے ہوئے ایکس پر پیغام دیا کہ ایڈہاک ججز کی 2 سیٹیں خالی ہیں ،قاضی صاحب کو چاہیے کہ ن لیگی حکومت سے حسن ایوب صاحب اور عمران وسیم صاحب کا نوٹیفیکیشن کروا لیں۔
ایڈہاک ججز کی تقرری میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نمبر گیم تبدیلی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا واقعتاً عوامی کیسز کے بڑھتے ہوئے نمبر کے پیش نظر ایسا کیا گیا، اس پرآنے والے دنوں میں فیصلوں سے منظر نامہ صاف ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button