پاکستانجرم و سزاسیاست

فوجی جیل میں‌قید حسان نیازی عباد فاروق بارے بری‌خبر

9 مئی کے کیسز میں ملٹری کورٹس میں انڈر ٹرائل عمران خان کے بھانجے حسان نیازی اور میاں عباد فاروق کے مبینہ طور پر نامعلوم مقام پر منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل رہنما علی اعجاز بٹر اور ابوذر سلمان نیازی کے مطابق حسان نیازی اور میاں عباد فاروق کو ان کے فوجی جیل خانے سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آج حسان اور میاں عباد کی اہل خانہ سے ملاقات منسوخ کر دی گئی ہے۔دیگر فوجی قیدیوں نے آج اپنے گھر والوں کو بتایا کہ دونوں اپنے اپنے سیلوں سے غائب ہیں۔
عمران خان کے بھانجے اور سینئر صحافی حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے حسان نیازی اگست میں گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں‌ملٹری کورٹس کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم انہیں عدالتی احکامات کے باوجود کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت نہ ملی جس کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہ لے سکے۔

مزید پڑھیں:‌عمران خان کی زبان بندی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

دوسری جانب میاں عباد فاروق مئی میں گرفتار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں ملٹری کورٹس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس قید کے دوران ان کے بیٹے عمارفاروق کی مبینہ طور پر پولیس کے بار بار گھر میں ریڈ کرنے پر خوف سے دماغی عارضہ لاحق ہونے سے وفات پا جانے کے بعد ہمدردی پانے سے ایک مقبول رہنما کے طور پر ابھرے۔
الیکشن میں انہوں نے بھی لاہور سے مریم نواز کے مقابل الیکشن لڑنا تھا تاہم انہیں بھی اجازت نہ ملی جس پر انکے بھائی میاں شہزاد فاروق نے الیکشن لڑا۔
دونوں رہنماؤں کے فوجی قید میں ہونے پر اہل خانہ کسی حد تک مطمئن تھے۔ تاہم آج ان کی اہل خانہ سے ملاقات منسوخ کرنے کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی تو اس پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور دونوں رہنماؤں کے اہلخانہ نے ممکنہ طور پر تشدد کے امکان کے پیش ںظر معاملے کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button