ملک بھر میں پولنگ کا عمل شروع ہونے کے بعد شکایات کا انبار لگ گیا ہے۔ کہیں پر پولنگ کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا، کہیں لیٹ شروع کیا گیا اور کہیں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے زبردستی ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی جس سے انتخابات کی ساکھ پر سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں۔
ایسے میں اسلام آباد میں کامن ویلتھ آبزرور گروپ نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ اس وقت کامن ویلتھ آبزرور جیسے بین الاقوامی اداروںکے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل میڈیا بھی پاکستان میں انتخابات کور کر رہا ہے اور الیکشن کےدوران انٹرنیٹ سروس کی بندش نے بھی کئی سوالات اکٹھے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان الیکشن کیلئے اہل ہو گئے؟
تاہم لوگوں کا سوال ہے کہ کیا کامن ویلتھ آبزرور گروپ جیسے اداروں کی موجودگی میں بھی دھاندلی ہو سکتی ہے؟
کامن ویلتھ آبزرورز گروپ کا اسلام آباد کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ، انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔۔۔!!! pic.twitter.com/GTpiKCpe2x
— Mughees Ali (@mugheesali81) February 8, 2024
ایسے میں سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز شیئر کیئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے حلقے سے منسوب ویڈیو اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کی جس میں لوگ انتخابی عملے سے احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ بہت سے ووٹرز کا ووٹ پہلے ہی پول ہو چکاہے۔
#Rigging in faisalabad in the favor of pmln candidate Rana Sana ullah.@MichaelKugelman@ryangrim@amnestysasia
— meddy tweets (@meddytweets) February 8, 2024
دوسری جانب اٹک سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میجر طاہر صادق نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے نکال دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس نام جیسے ہی پریزائیڈنگ آفیسر کو دیا جاتا ہے وہ پولیس بلا لیتے ہیں، ایسے میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ پولیس اور پریزائیڈنگ آفیسر سے تلخ کلامی کرتے سنے جا سکتے ہیں۔
اٹک شہر میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے نکال دیا گیا ، یہ دھاندلی نہیں تو کیا ہے؟
NA 49@ECP_Pakistan pic.twitter.com/5AJxoiPdGW— Major Tahir Sadik (@MajorSadik) February 8, 2024
دوسری جانب الیکشن کمیشن کے آفس سے قریب ترین پولنگ سٹیشن پر بھی پولنگ دیر سے شروع ہوئی ۔ اس خبر کو رپورٹ کرتے ہوئے صدیق جان کا کہنا تھا کہ ” الیکشن کمیشن سمیت تمام اہم عمارتیں ریڈ زون میں ہیں،ریڈ زون سے نکلتے ہی قریب ترین پولنگ اسٹیشن پر پچاس منٹ بعد پولنگ شروع ہوئی،وہ بھی اس لیے کہ ووٹرز نے شور مچانا شروع کردیا،دلچسپ بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کا مرکزی دفتر،سپریم کورٹ،ایوان صدر ،وزیراعظم آفس سمیت تمام اہم ادارے اسی حلقے میں ہیں،اگر اس جگہ یہ سب ہورہا ہے تو باقی ملک میں کیا صورتحال ہوگی۔