دنیا

شاہین اشرف:‌سولی ہل کی پہلی مسلمان خاتون کونسلر

شاہین اشرف ایک مسلمان فلاحی کارکن ہیں جو پہلی بار سولی ہل کی کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔ انہیں ساتھی کونسلرز کی زبردست تائید حاصل ہے۔2015 میں ایم بی ای بننے والی شاہین اشرف اس نئے سفر کو شروع کرنے کیلئے بے تاب اور پرجوش ہیں۔
اپنی ابتدائی تقریر میں ان کا کہنا تھ اکہ وہ لگن اور دیانتداری کے ساتھ بورو سولی ہل کی خدمت کرنے کا وعدہ رکتی ہیں۔شایین اشرف میریڈن میں پیدا ہوئی تھیں۔ اس سے قبل وہ فلاحی شعبے میں کام کر چکی ہیں اور اقوام متحدہ میں تقریر کر چکی ہیں۔
وہ کنزرویٹو کے زیر انتظام مقامی اتھارٹی پر گروپ کی ڈپٹی لیڈر بننے سے پہلے 2018 میں شرلی ساؤتھ کے لیے گرین پارٹی کی کونسلر کے طور پر منتخب ہوئی تھیں۔
محترمہ اشرف کو نامزد کرتے ہوئے، گرین گروپ کے لیڈر میکس میکلوفلن نے کہا: "حقیقت میں شاہین حجاب پہنتی ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ آسانی سے اپنے عقیدے کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں لیکن یہ صرف ان کے تعارف کا حوالہ نہیں ہے۔شاہین پہلی مسلمان اور پہلی مسلم خاتون ہوں گی جو سولی ہل کی میئر ہوں گی۔
مزید پڑھیں:‌مسلسل تین بار میئر لندن منتخب ہونے والےمسلمان رہنما صادق خان

گرین پارٹی کے ساتھی کونسلر بین گروم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی تقرری کا مطلب ہوگا کہ ہماری بڑھتی ہوئی جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی نوجوان خواتین اور اس سے آگے سیاست ان کے لیے ایک قابل حصول اور فائدہ مند آپشن ہے۔
سولی ہل کونسل کے میئر کا انتخاب کونسل ہر سال منتخب کونسلروں میں سے کرتی ہے۔ میئر کا بنیادی کردار کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کرنا ہے۔ اگر وہ کونسل کے کسی اجلاس میں موجود نہیں ہیں تو ڈپٹی میئر کو صدارت کرنی ہوگی۔ میئر کو اسٹینڈنگ آرڈرز کی دفعات کا مکمل علم ہونا چاہیے لیکن وہ عام طور پر چیف ایگزیکٹو سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button