
اسلام آباد میں درد کو کم کرنے کے لئے استعمال ہونے والے انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، جو کہ صحت کے لئے خطرہ آمیز ثابت ہوا ہے ۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری ایک اعلان کے مطابق ، آرٹیسڈ انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام بائیو لیبس اسلام آباد میں بنایا گیا ہے اور اس کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ سینٹرل ڈرگ لیب کراچی نے آرٹیسڈ انجکشن کے ایک بیچ کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا ، آرٹیسڈ انجکشن درد کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو کہ ڈکلوفینک سوڈیم سے تیار کیا جاتا ہے ، آرٹیسڈ انجکشن کے ایک بیچ کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی شناخت کی گئی ہے.
مزید پڑھیں: ٹریفک کا شور انسانی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ
ریکال الرٹ میں بتایا کہ اس کے سیمپل میں19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ہے ، جو کہ انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے یہ مادہ مرکزی اعصابی نظام ، دل ، اور گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ ایتھیلین گلائیکول کا استعمال انسانی صحت کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اور اس کے زیادہ استعمال سے مضر اثرات جسم میں پیدا ہو سکتے ہیں ۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مریضوں اور ڈاکٹرز کو اس غیر معیاری انجکشن کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی ہے اور انہیں کسی بھی مضر اثرات کی صورت میں فوراً رپورٹ کرنے کی ترغیب دی ہے اور کمپنی کو آرٹیسڈ انجکشن کا غیر معیاری بیچ سپلائی نہ کرنے اور مارکیٹ سےواپس منگوانے کی بھی تلقین کی ہے ۔
ایسے غیر معیاری دوا کی فروخت اور استعمال سے بچنے کیلئے عوام کو ہمیشہ ہوشیار رہنا چاہئے اور ہمیشہ معیاری دوا کا استعمال کرنا چاہیئےتاکہ صحت کو کوئی خطرہ نہ ہو ۔
2 Comments