مراد-سعید

ڈی چوک کی طرف بڑھتے پی ٹی آئی نوجوانوں کیلئے مرادسعید کا پیغام

ڈی چوک کی طرف بڑھتے پی ٹی آئی نوجوانوں کیلئے مراد سعید کا پیغام آگیا۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں مراد سعید نے لکھا کہ جوانو! آپ نے جس جبر کا مقابلہ گذشتہ دو دنوں میں کیا ہے اس کی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں ہے۔ بارہا آپ سے کہا ہے آج قوم کے سامنے دہرا رہا ہوں، آج سے اعصاب کی جنگ کا آغاز ہورہا ہے۔
مراد سعید نے پی ٹی آئی نوجوانوں سے کہا کہ جیسے جیسے آپ ڈی چوک کی قریب پہنچتے جائیں گے ہر لمحہ صورتحال بدلتی جائیگی۔ جبر تو آپ سہہ ہی رہے ہیں لیکن اب کبھی فوج کو آگے کیا جائیگا، کبھی آپ کے درمیان شرپسندوں کو پلانٹ کیا جائیگا۔ کبھی پراپیگنڈا کیا جائیگا۔
مراد سعید نے مزید کہا کہ نا ہی کسی کے کہنے پر مشتعل ہونا ہے۔ نا ہی صبر کا دامن چھوڑنا ہے۔ نا ہی واپسی کا راستہ لینا ہے۔ آپ نے اسی طرح منظم، پرامن اور ثابت قدم رہنا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ جو میڈیا واٹس ایپ پر موصول احکامات کی بنیاد پر جھوٹے بیانیے بنا رہا ہے۔ انہیں بتائیں کہ آپ دہشتگرد نہیں آئین اور قانون کی بحالی اور اس ظلم اور درندگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سرکاری ملازمین جن کو ڈیوٹی کے نام پر آپ پر بندوقیں تاننے کا حکم دیا گیا ہے انہیں ان کا حلف اور اپنا حق یاد دلائیں۔ یہ آپ کے ہم وطن ہیں، آپ ان کے دشمن نہیں، یہ ان کے بھی بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ان کے علم میں لائیں۔

مزید پڑھیں:‌مراد سعید کا ہنگامی آڈیو بیان جاری

پی ٹی آئی رہنما نے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی آپ کے مقروض ہیں جیسے آپ نے 25 مئی سے آج تک آئین اور قانون کی اس پرامن جدوجہد میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔ آج بھی اللہ کی مدد کے بعد آپ کا ایثار ہمارا سب سے بڑا سہارا ہے۔ جو لوگ دو دن لڑ کر یہاں تک پہنچے ہیں ان کی ڈھال بھی بنیں اور ان کا سہارا بھی۔
مراد سعید کا نے مزید لکھا کہ پنجاب سے جو قافلے ابھی تک نہیں نکلے اب ان کی باری ہے۔ منزل ڈی چوک ہے۔ ڈی چوک پہنچنے اور وہاں قیام کی پلان پر کل سے عملدرآمد شروع کرادیا جائیگا۔ پہلا مطالبہ عمران خان اور کارکنان کی رہائی اور پھر جو فیصلہ عمران خان کا۔ جب تک سٹیج سے ایاک نعبد و وایاک نستعین کی صدا نہیں گونجے گی واپسی نہیں ہوگی۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں