فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس رزلٹ 2023 کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاس ہونے کی شرح 2.96% ہے۔ تحریری امتحان میں شرکت کرنے والے 13,008 امیدواروں میں سے صرف 401 کامیاب ہوئے۔تقرری کے لیے کل 210 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے، جن میں 126 مرد اور 84 خواتین امیدوار ہیں۔
عادل ریاض نے پہلی، شہربانو دوسرے اور اوکاشا ابرار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلی مارکس شیٹ جلد ہی فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔ کامیاب امیدواروں کو گریڈ 17 کے افسران کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی 115 سال پرانی لائبریری جسے 17 سال بعد دوبارہ بحال کیا گیا
سوشل میڈیا پر سی ایس ایس رزلٹ آنے کے بعد سے کئی ٹرینڈز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک جانب حقیقی معنوں میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار اپنارزلٹ شیئر کر کے داد وصول کر رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین فیک طریقے سے اپنی پہلی پوزیشن آنے کی پوسٹیں لگا رہے ہیں۔
I would proudly like to announce that Alhamdulillah I have not attempted CSS 2023/2024 this year or secured the first position in Pakistan ❤️
— Ranjhaaa (@Ranjhaaa87) May 4, 2024
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وہ شکرادا کرتے ہیں کہ انہوں گزشتہ سال ہونے والے سی ایس ایس امتحانات میں حصہ نہیں لیا اور ناں انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔