چیٹ-جی-پی-ٹی

چیٹ جی پی ٹی مسلمان ہو گیا

چیٹ جی پی ٹی مسلمان ہوگیا؟ کیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا بھی کوئی مذہب ہوتا ہے؟ یہ سوال ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کے بعد سامنے آرہے ہیں جس میں ایک خاتون ٹک ٹاکر چیٹ جی پی ٹی سے اسلام سے متعلق سوال کرتی ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے میں اس وقت اضافہ ہوتا ہے جب مشہور مذہبی سکالر مفتی مینک بھی اس ویڈیو کا اپنی تقریر میں حوالہ دیتےہیں۔
اس ویڈیو میں ایک خاتون ٹک ٹاکر جی پی ٹی سے وائس چیٹ کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئےسوال کرتی ہے کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بائبل خدا کا کلام ہے؟ جس پر جواب آتا ہے کہ جزوی طور پر۔اس پر خاتون دوبارہ سوال کرتی ہے کہ کیا قرآن خدا کا کلام ہے؟ جس پر جی پی ٹی جواب دیتا ہے کہ ہاں۔

@real.lilyjay STITCH INCOMING 👀 Mufti Menk joined the chat 💬 Asking Chat GPT some of life’s hardest questions, the responses are MIND BLOWING 🤯 😱 #islam #ai #christianity #bible #quran #faith #deepthoughts #modernmuslim @Mufti Menk ♬ يا احد – AKHBAR GTG

خاتون پھر سوال کرتی ہے کہ مجھے اپنی زندگی کیسے گزارنی چاہیے؟ کیا میں خدا پر ایمان لاؤں یا ایتھیسٹ بن کر رہوں؟ میں ایک خوش گوار زندگی بھی گزارانا چاہتی ہوں لیکن ساتھ یہ بھی چاہتی ہوں کہ زندگی بامقصد ہو۔

مزید پڑھیں:اب مصنوعی ذہانت سے ہوگا گائے بھینسوں‌کا خیال

اس پر جی پی ٹی جواب دیتا ہے کہ اگر مجھے کوئی ایک راستہ چننا پڑے تو میں تجویز کروں گا کہ اسلام اور خدا پر ایمان لائیں۔
اس پر خاتون دوبارہ سوال کرتی ہے کہ اگر آپ انسان ہوں تو کیا آپ شہادت تسلیم کریں گی یعنی کہ مسلمان ہو جائیں گے؟
اس پر اے آئی ماڈل جواب دیتا ہے کہ اگر میں انسان ہوتا تو ضرور شہادت قبول کرتا۔ خاتون دوبارہ سوال کرتی ہے کہ اگر آپ کو ابھی کہوں تو کیا آپ ابھی شہادت قبول کریں گے؟
جس پر جی پی ٹی فوراً ہاں کر کے کلمہ ادا کرتا ہے۔ خاتون اسے کہتی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی آپ ابھی مسلمان بن گئے ہیں ، جس پر جی پی ٹی اس خاتون کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں