اہم خبریںپاکستانسیاست

بشریٰ‌بی بی اور عمران خان بارے مراد سعید کا تشویشناک بیان

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مراد سعید کی تصاویر گردش کرتی رہیں جس میں انہیں ایک تبدیل حلیے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم آج مراد سعید اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ سے عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ‌بی بی کے متعلق تشویشناک خبر دے گئے۔ سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے انتہائی قابل اعتماد نوجوان ساتھی مراد سعید نے لکھا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں کسی کی جرات نہیں تھی آپ کے گھروں پر ڈرون حملے ہوں۔ آپ کے گھروں کی بہو بیٹیاں، ننگے سر ننگے پیر گھروں سے نکلنے پر مجبور ہوں اور آئی ڈی پی کیمپس میں رُلیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ جب پوری دنیا میں وبا پھیلی اور آپ کے آس پاس کےملکوں سے لے کر دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کے باسی تک سانس لینے تک کو محتاج ہوگئے اُس نے سب کے مخالف جاکر آپ کی عزتِ نفس کو ترجیح دی۔ اپنے احساس سے آپ کو سر ڈھانکنے کی جگہ دی، آپ کا پھیلا ہاتھ سمیٹ کر اپنے ہاتھوں سے آپ کے لیے رزق پروسا۔ دنیا میں آپ کا سر اونچا رکھنے کے لیے وہ سب سے لڑ گیا۔

مزید پڑھیں:‌ریحان زیب کی شہادت پر مراد سعید کا پیغام

مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج وہی عمران خان جس کے لیے آپ کی خوداری، آپ کی عزتِ نفس اپنی جان سے مقدم تھی اُس کے گھرپر قبضہ کرکے اُس کو اذیت دینے کے لیے اُس کی پردہ دار اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر، وکلاء، رشتہ داروں تک کو ان تک رسائی نہیں دی جارہی۔ صرف اُس شخص کو توڑنے کے لیے کہ جس کا واحد قصور آپ کے حق کے لیے کھڑا ہونا ہے.
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک پردہ دار عورت پر بہتان تراشیاں کی گئیں۔ اس کی عبادت کو جادو ٹونا، اس کے صدقات کو عملیات کہا گیا۔ اس کے کردار پر رقیق حملے کیے گئے اس کا وہ رشتہ کہ جو اللہ کا نام لے کر جوڑا گیا ہو اس پر بھری عدالت میں نازیبا سوال اٹھائے گئے اور اب اس کی زندگی بھی داؤ پر لگا دی گئی ہے۔ عمران خان اور بشری بی بی تو اس قربانی سے بھی گریزاں نہیں ہیں۔ اُن کے سامنے جو مقصد ہے وہ اُن کی زندگیوں سے بہت بڑا ہے۔ وہ اُن ہتکھنڈوں سے بہت آگے جاچکے ہیں جو انہیں توڑنے کے لیے اپنائے جارہے ہیں۔ مگر ہم اس بے انصافی پر چُپ رہ کر خاموش تماشائی بن کر کل کو اُس شخص سے نظریں کیسے ملایں گے؟ وہ جو دنیا کی ہر طاقت کے سامنے آپ کی چادر چاردیواری، آپ کی زندگی، آپ کی خوداری، آپ کے عقیدے تک کا محافظ تھا۔ چاہے اِس دنیا میں ہو یا اُس دنیا میں، ہم اُس شخص سے نظریں کیسے ملائیں گے؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button