مشہور سوشل میڈیا اینالیٹکس ایکسپرٹ عاشر باجوہ نے بیانیے کے دوڑ میں آپ کے ایک کمینٹ کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔عاشرہ باجوہ لکھتے ہیں کہ ایکس پوری دنیا میں پولیٹیکل بیانیہ بنانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ اور یہ پروموٹ کرتا ہے کے لوگ اس پر انگیج کریں ، لوگ بات کریں ، کمینٹ کریں اور پھر ان کمنٹس میں ایڈز بھی چلیں۔
جس بھی پوسٹ پر زیادہ کمنٹس ہوتے ہیں ، ایکس ایلگوردم اس پوسٹ کو زیادہ پروموٹ کرتا ہے ۔ اب پاکستان کے ایکس اکاؤنٹس کو دیکھیں تو یہاں ریچ ان اکاؤنٹس کی ہے جس کا بیانیہ زیادہ لوگوں کے قریب ہے۔ زیادہ لوگ اس کی بات سے ریلیٹ کرتے ہیں اور اس پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہیں اور لائک کرتے ہیں اور وہ زیادہ لوگوں میں پھیلتا ہے ۔
اب لاکھوں فالوورز والے وہ اکاؤنٹس جن کے پاس بیانیہ نہیں اور ان کا پیغام تب ہی زیادہ لوگوں کے پاس پوہنچے گا جب لوگ ان سےانگیج کر پائیں گے۔ان کو ری پوسٹس /لایکس تو اتنے نہیں مل پاتے پر آپ کے کمنٹس /قوٹ ٹویٹ ان کے اس بیانیے کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں مدد ضرور کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی سب سے بڑی پولیٹیکل ویورشپ تحقیق
عاشرباجوہ مزید لکھتے ہیں کہ یاد رکھیں آپ کے کسی ایسے اکاؤنٹ پر گالی لکھنے سے ، اس کی بات پر کمینٹ کرنے سے اس کو گھنٹہ فرق نہیں پڑے گا بلکہ وہ اپنی پوسٹ کو زیادہ ویوز ملنے پر خوش ضرور ہو گا ، آپ کی اس غلطی سے اسے بہت سے ایسے لوگ ضرور مل جائیں گے جس تک اس کی بات پہنچ سکے ۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ایسے لوگوں کو آپ جتنا اگنور کریں گے ان کو اتنی تکلیف ہو گی . کمینٹ وہاں کریں جس بات کو آپ پھیلانا چاہتے ہیں ، وہاں نہیں جو آپ کو پسند نہیں۔ یہ موازنہ آپ کو سمجھنے میں مدد کرے گا۔