کنٹینرز

بوجہ مرمت پاکستان بند ہے

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ملک کے مختلف مقامات پر کنٹینر رکھ کر سڑکیں بند کی جارہی ہیں اور اگر وفاقی دارالحکومت کی بات کر لی جائے تو اسلام آباد اب مکمل طور پر کنٹینرز سے سیل ہے۔ تاہم حکومت ایک عجب کام میں مصروف ہے اور وہ ہے کنٹینر پر پردہ ڈالنا۔
صحافی شیراز احمد شیرازی نے ایک ویڈیو میں براہ راست ڈی چوک سے دکھایا کہ کیسے کنٹینرز کو گرین پردے سے ڈھکا جارہا ہے۔ ایسی ہی ایک کنٹینر کی ویڈیو سامنے آئی جس پہ گرین کپڑا ڈالا گیا تھا۔
تصویر سامنے آنے کے بعد جیسے پاکستانیوں کو نیا موضوع مل گیا ہو۔ ایڈیٹرز نے اس گرین کپڑے پر طرح طرح کی تحریریں لکھ کر پوسٹ کرنا شروع کر دی۔
کسی نہ اسے پارٹی کی برینڈنگ کیلئے استعمال کیا او کسی نے اس پر عمران خان کی تصویر ایڈیٹ کر کے ان کا کوئی بیان چپکا دیا۔ تاہم ایک لائن جو زیادہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہے اوہ اس گرین پردے پر لکھی تحریر ہے جس میں درج ہے : پاکستان بوجہ مرمت بند ہے، وزارت داخلہ۔

مزید پڑھیں:ٌاحتجاج میں‌شامل ہونے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نااہل؟

یہ آئیڈیا بھی شاید مزاح کی وہ قسم ہے جس میں پاکستانیوں کو ایک میم کی شکل میں ہلکا سا آئیڈیا دیا جاتا ہے جو بعد میں کئی میمز کی بنیادبنتا ہے۔
ممکنہ طور پر یہ آئیڈیا بھی کسی شخص کے دماغ میں نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس کی جانب سے جاری کردہ اسے پبلک نوٹس سے آیا ہوگا جس میں کہا گیا تھا کہ موٹروے 6 مقامات سے بیک وقت ہی بوجہ مرمت بند ہے۔
ٹیکنالوجی کے اس دور میں عوام کو عقل سے پیدل سمجھ کر ایسا پبلک نوٹس ترتیب دینے والے شخص کو واقعتاً داد دینی چاہیے۔
ایک بار پھر احتجاج کے اثر کو زائل کرنے کیلئے حکومت نے جس طرح کنٹینر، پکڑ دھکڑ اور طاقت کے استعمال کا جو حربہ اپنایا ہے وہ تو احتجاج کے شروع ہونے سے قبل ہی اس کے کامیابی کی گارنٹی کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ اب بس اتنا دیکھنا باقی ہے کہ بوجہ مرمت پاکستان اب کتنے دن تک بند رہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں