کھیل

باکسر عامر خان کی اکیڈمی جسے دو سال بعد قبضے سے چھڑایا گیا

اپنے باکسنگ کیریئر کے ساتھ ساتھ، عامر خان نے 2013 میں جم کا ایک عالمی نیٹ ورک، عامر خان اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جو باکسرز کی اگلی نسل کو تربیت دینے کیلئے مختص کیا گیاتھا۔

ایک سال سے زائد عرصے تک قبضہ رکھنے کے بعد ، فرنٹیئر کور کے (ایف سی ) کے اہلکاروں نے اسلام آباد میں  جمنازیم اور باکسنگ اکیڈمی خالی کر دی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے یہ جمنازیم تعمیر کیا تھا جسے سابق عالمی لائٹ  ویٹ چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے تعاون سے چلایا جا رہا تھا۔

باکسر عام خان کا ویڈیو پیغام:

 

عامر خان نے گزشتہ ہفتے اس وقت ہلچل مچا دی جب اس نے اسلام آباد میں قائم ہونے والی باکسنگ اکیڈمی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایف سی کے مبینہ طور پر قبضے کے بعد جم کو بند کر دیا گیا تھا۔

چونکا دینے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کس طرح جم کو ایف سی اہلکاروں کے رہنے کے کوارٹرز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سلیپنگ بیگ جمنازیم کے فرش پر قطار میں لگے ہوئے تھے، جبکہ بینسٹرز اور سٹینڈز سے یونیفارم لٹکتے دیکھے گئے۔

@faridqureshi_uk Boxer Amir Khan says that unknown people have occupied his boxing academy in Islamabad since more than a year. #Amir #Amirkhan #Pakistan #boxing ♬ original sound – Farid Ahmed (Farid Qureshi)

اس معاملے پر ایک ویڈیو میں عامر انگریزی، اردو اور پنجابی کی آمیزش میں کہتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں ایک جم بنایا تھا اور اس کی حالت دیکھنے کے لیے ملک کا دورہ کر رہا تھا۔

لیکن اسے بچوں اور ممکنہ باکسرز کی جانب سے جم کے بند ہونے کے بارے میں سینکڑوں پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان بڑے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کو تیار

اپنے باکسنگ کیریئر کے ساتھ ساتھ، عامر خان نے 2013 میں جم کا ایک عالمی نیٹ ورک، عامر خان اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جو باکسرز کی اگلی نسل کو تربیت دینے کیلئے مختص کیا گیاتھا۔

اس نے انگلینڈ اور پاکستان میں اپنی اکیڈمیاں بنائی تھیں اور دنیا بھر میں نیٹ ورک کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔

 

باکسر عامر خان کا منصوبہ:

 

2016 میں، باکسر عامر خان نے پاکستان میں اپنی پہلی اکیڈمی قائم کی۔ منصوبے میں  گوادر اور آزاد جموں و کشمیر سمیت بڑے شہروں اور قصبوں میں مزید اکیڈمیاں قائم کرنے کا منصوبہ بھی تھا۔

اکیڈمی اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے احاطے کے قریب ایک جمنازیم میں قائم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی اکیڈمی بالکل نئی اور صاف ستھری تھی جس میں ان کی اکیڈمی نے تقریباً 100,000 ڈالر مالیت کے نئے آلات کا ذخیرہ کیا تھا، "لیکن اب دیکھیں کیا ہوا ہے”۔

انہوں نے کہا، "میں نے حکام اور حکومت سے صورتحال کے بارے میں بات کی، لیکن کچھ نہیں ہوا۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کا مؤقف:

پاکستان سپورٹس بورڈ اس خبر کی تصدیق کی کہ  اکیڈمی اب ایف سی اہلکاروں نے خالی کر دی ہے۔ صفائی کا عمل جاری ہے، اور جلد ہی جمنازیم کو باکسرز کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

سپورٹس بورڈ کے دیگر سینئر سٹاف نے میڈیا کو بتایا کہ بورڈ نے 2016 میں عامر خان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت، عامر اکیڈمی کے لیے کوچز اور باکسنگ کا سامان فراہم کریں گے، جب کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اسے مؤثر طریقے سے چلانے کے لیے تمام ضروری تعاون فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button