پاکستان کی مشہور پرائیوٹ ایئر لائن ایئر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے امید ظاہر کی ہے کہ 2026 تک ایئر سیال کی برطانیہ سے پاکستان تک کی سہولت متعارف کرا دی جائے گی۔
فضل جیلانی، چیئرمین ایئر سیال کا مزید کہنا تھا کہ ہم برطانیہ کیلئے ایمریٹس کے مقابلے میں اور اس سے بہتر فلائٹ آپریشن شروع کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اے 320 کے دو ایئر بس سائن کئے ہیں اور پہلے ہم مڈل ایسٹ اور فار ایسٹ کیلئے پروازوں کا آغاز کریں گے جبکہ 2026 میں برطانیہ کیلئے بھی ایئر سیال کی سہولت میسر آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی یورپی یونین کی جانب سے بمشکل پی آئی اے کو اجازت ملی ہے۔ تو ابھی ایک دو ماہ میں پی آئی اے شروع کرے گی جس کے بعد ہم برطانیہ کیلئے ایئر سیال کی سروسز کا آغاز کریں گے۔
@aurah786 #tabraizaurah #foryoupage #foryou #FAZAL ♬ original sound – Chaudhry Tabraiz Aurah
فضل جیلانی نےمزید کہا کہ پی آئی اے کو چاہیے کہ وہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی ہوائی سہولت مہیا کریں۔ انہوں نے پی آئی اے کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:پابندی اٹھنے کے باوجود پی آئی اے یورپ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ
ایک موقع پر جب ان سے سوال کیا گیا کہ پی آئی اے کیلئے جب بولی لگائی جارہی تھی تو کیا ایئر سیال نے اس میں حصہ نہیں لیا تو چیئرمین ایئرسیال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی تھی لیکن جہاں حکومت کی مداخلت ہوتو ان اداروں کو لینا آسان نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے کے بعد
امید کی جارہی تھی کہ جلد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن شروع ہو جائے گا۔ لیکن میڈیا اطلاعات کے مطابق پابندی اٹھنے کے بعد معلوم پڑا ہے کہ کئی طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے ہیں جو درست حالت میں نہیں ہیں۔ اس لئے پی آئی اے کا یورپ آپریشن متاثر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔