ہیٹ-ویوز

آئندہ چند روز میں کتنی ہیٹ ویوز آئیں گی اور ان سے کونسے علاقے متاثر ہونگے؟

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں آئندہ 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویوز کا امکان ہے جس میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور رحیم یار خان جبکہ سندھ میں عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو الہ یار، مٹیاری اور سانگھڑ میں ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ 15 سے 30 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کا پہلا دور دو سے تین دن تک رہے گا، کیونکہ مذکورہ شہروں میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق دوسری ہیٹ ویو مئی کے آخر یا جون کے شروع میں چار سے پانچ دن تک رہنے کی توقع ہے جس میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔جون کے پہلے 10 دنوں میں تیسری ہیٹ ویو متوقع ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی۔
مز ید پڑھیں:‌فروزن فوڈز مضر صحت کیسے؟
پنجاب کی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے 8 مئی کو صوبے میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں درجہ حرارت میں اضافے سے خبردار کیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق، 8 سے 10 مئی تک پارہ تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
جنوبی پنجاب میں 10 سے 11 مئی تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،حکومتی ادارے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان کاٹھیا نے عوام کو متوقع ہیٹ ویوز اور شدید بارشوں کی روشنی میں محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ گرج چمک کے باعث صوبے بھر میں مختلف فصلوں کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو موسم کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

2 تبصرے “آئندہ چند روز میں کتنی ہیٹ ویوز آئیں گی اور ان سے کونسے علاقے متاثر ہونگے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں