اہم خبریںپاکستانٹرینڈنگ

احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کی نمازِ جنازہ ادا، موت کی وجہ کیا بنی؟

یہ ایک ایسی میڈیکل ایمرجنسی ہوتی ہے جو آپ کو چند منٹ کا وقفہ دیتی ہے۔ اس دوران فوراً طبی امداد میسر نہ ہو تو بچوں میں موت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

الیکٹرانک میڈیا پر اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ نجی نیوز چینل کی رمضان ٹرانسمیشن اور دیگر پروگرامز میں اپنی معصومانہ باتوں اور دل لبھانے والی شرارتوں کی وجہ سے مقبول عمر شاہ انتقال کر گئے۔

ان کی اچانک موت نے مشہور شخصیات اور عام عوام  کو شدید سکتے میں مبتلا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ننھے عمر کیلئے پیار بھرے جذبات اور انکی فیملی کیلئے دعاؤں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ننھا عمر شاہ زندگی کے چند سالوں میں کتنے ہی دلوں پر راج کر رہا تھا۔

 

عمر شاہ کا انتقال کیسے ہوا؟

 

ننھے عمر شاہ کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ وہ کیا حادثہ تھا جو  ننھے عمر کی وفات کی وجہ بنا؟

صحافی وسیم بادامی جو کہ عمر شاہ اور ان کے فیملی کے قریبی سمجھے جاتے تھے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے عمرشاہ کی موت کی وجہ سے آگاہ کیا۔

وسیم بادامی کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ ننھے عمر کو قے (الٹی ) آنے کی تکلیف ہوئی جو ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی۔

اس کے بعد آکسیجن سپلائی متاثر ہوئی اور دل کی دھڑکن رک جانے کی وجہ سے ننھے عمر کی وفات ہو گئی۔

طب کی دنیا میں اسے حالت کو اسپائریشن (Aspiration) کا نام دیا جاتا ہے۔

اس حالت میں باہر سے خوراک، الٹی یا کسی اور مادے کی سانس کے ذریعے اچانک پھیپھڑوں میں داخلے  سے نظامِ تنفس متاثر ہوتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن رکنے کا خدشہ رہتا ہے۔

یہ ایک ایسی میڈیکل ایمرجنسی ہوتی ہے جو آپ کو چند منٹ کا وقفہ دیتی ہے۔ اس دوران فوراً طبی امداد میسر نہ ہو تو بچوں میں موت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

افسوس کے ایسا عمرشاہ کے ساتھ بھی ہوا اور یہ ننھا چراغ بجھ گیا۔

 

مزید پڑھیں: حکومت پنجاب سیلاب امدادی سرگرمیاں متاثرین کی داد رسی میں ناکام

 

احمد شاہ کی عمر شاہ کی وفات کی خبر، ہر آنکھ اشکبار:

 

یہ افسوسناک خبر ننھے سٹار احمد شاہ کے اکاؤنٹ سے سامنے آئی جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان سے پیار رکھنے والوں کو شدید صدمہ پہنچایا۔

احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر چھوٹے بھائی کی تصویرلگاتے ہوئے لکھا کہ” ہمارے خاندان کے چھوٹے اور چمکتے ہوئے ستارےعمر شاہ اللہ تعالی کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔ آپ اسے اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔”

 

مشہور شخصیات اور عوام الناس انتہائی کی تعزیت:

 

عمر کی اچانک موت سے ہر آنکھ اشکبار ہے۔ وہ نجی نیوز چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی معصومانہ شرارتوں سے سب کا دل لبھاتے تھے۔

ان کی وسیم بادامی کے ساتھ اٹکھیلیاں کرنے کی ویڈیوز شائقین کو سب سے زیادہ محظوظ کرتی تھیں۔

وسیم بادامی نے آج ننھے دوست کی وفات پر انتہائی افسردہ لہجے میں ویڈیو پیغام جاری کیا۔

وسیم بادامی نے ننھے عمر کی موت کی وجہ بتانے کے ساتھ سب سے ان کی اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی درخواست کی۔

صحافی اقرار الحسن جو کہ رمضان ٹرانسمیشن میں ننھے عمر کے ساتھ کئی یادیں رکھتےہیں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں عمر کےساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وفات پر افسوس اور اہلخانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

سوشل میڈیا صارفین ان کی پیاری ویڈیوز کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

ایک صارف نے اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا "نظر کس حد تک بری چیز ہے، فرشتوں تک کو کھا جاتی ہے۔”

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button