پاکستان کی شرارتی اور چلبلی اداکارہ حرا خان ان دنوں اپنے ایک نئے ڈرامے “ایک چبھن سی” کے شوٹ میں مصروف ہیں۔ ایک نجی ڈیجیٹل میڈیا چینل کے ساتھ انٹرویو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ اس نئے ڈرامے میں بھی منفی کردار ادا کریں گی؟ تو انہوں نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔
حرا خان کے منفی کردار کے ڈرامے بہت مقبول ہورہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے نئے ڈرامے میں بھی انہوں نے منفی کردار قبول کیا ہے۔ حرا خان کا کہنا ہے کہ منفی کردار حقیقیت کے بہت قریب ہوتے ہیں اور عوام ایسے ہی کردار پسند کرتی ہے جو حقیقت کے قریب ہوں۔ جن کرداروں کا حقیقت سے واسطہ نہ ہو انہیں کوئی پسند نہیں کرتا۔
حرا نے اپنے کئی کرداروں کو سراہا ہے تاہم ان کا ماننا ہے کہ سب سے اچھا کردار ڈرامہ ” وہ پاگل سی ” میں سارہ کا تھا جسے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔
مزید پڑھیں: ماڈل عائشہ شوکت کی شریک حیات کیلئے کیا ترجیحات ہیں؟
حرا خان کا ماننا ہے کہ تعلیم بہت ضروری ہے اور کسی بھی کام کو کرنے کیلئے تعلیم ہونا بہت ضروری ہے۔ انڈسٹری میں پائے جانے والے رحجان جس میں صرف اداکارہ کی خوبصورتی دیکھ کر کاسٹ کر لیا جاتا ہے ، حرا خان اس کے برعکس ہیں۔انہوں نے لندن سکول آف اکنامکس سے ڈیجیٹل انوویشن اینڈ منیجمٹ کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔
حرا خان اداکار ارسلان خان سے شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ اس سے متعلق جب ان سے دریافت کیا گیا کہ انہوں نے اتنی جلدی کیوں شادی کی تو ان کاکہنا تھا کہ اگر ارسلان سے شادی نہ ہو پاتی پھر کسی سے نہ ہوتی یوں انہیں جلدی شادی کرنا پڑی۔
منفی کردار پسند کرنے اوراچھے طریقے سے نبھانے والی حرا خان اس سوچ سے متفق نہیں ہیں کہ پاکستانی ڈرامے یکسانیت کا شکار ہوگئے ہیں۔فلم میں کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ نے انکشاف کیاکہ انہیں اب تک کوئی آفر نہیں ہے، تاہم اگر کوئی اچھا سکرپٹ سامنے آئے تو وہ کام کرنے کا سوچ سکتی ہیں۔
2 تبصرے “اداکارہ حرا خان ڈراموں میں منفی کردار کیوں پسند کرتی ہیں؟”