کیا آپ عمران خان کو میسج کرنا چاہتے ہیں؟ پی ٹی آئی کا کون ووٹر ہو گا جو نہیں چاہے گا کہ وہ اپنے قائد عمران خان کو میسج کرے۔ لیکن اب ایسا ممکن ہو گیا ہے ، آپ عمران خان کو میسج کر سکتے ہیں۔
عمران خان اکثر اپنی تقاریر میں کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ کے دور سے پریشر میں کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ عمران خان کے جیل جانے سے قبل یہ مفروضے بھی تھے کہ انہوں نے کبھی جیل نہیں کاٹی تو جیل میں جاتےہی عمران خان نہیں رہ پائیں گے۔
تقریباً 6 ماہ سے جیل میں ثابت قدمی سے رہ کر انہوں نے اپنے ناقدین کے منہ بند کرا دیئے ہیں۔ اس کے پی ٹی آئی کوبری طرح سے کچلا گیا تو تب بیانیہ بنا کہ عمران خان ڈیل کر کے ملک سے چلے جائیں گے ۔ تاہم یہ باتیں بھی ہوا ہو گئیں۔
عمران خان اور انکی پارٹی کو انتخابات سے دور رکھنا وہ آخری حربہ تھا جس سے مخالفین سمجھتے تھےکہ ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ جیسے بڑے ادارے سے انتخابی نشان چھن جانے کے بعد بھی عمران خان مایوس نہ ہوئے بلکہ اس کمزوری کو انہوں نے اپنی طاقت بنا لیا۔
ایک ایسے وقت میں کہ جب عمران خان کی پارٹی آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اوران امیدواروں کو ایسے ایسے نشانات دے دیئے گئے ہیں جس سے گمان گزرتا ہے کہ امیدواروں کا مخالفین سے مذاق اڑانا مقصود ہے، عمران خان نے پھر مخالفین کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
مزید پڑھیں:انتخابات سے تین روز قبل عمران خان رہا؟
پارٹی نشان چھن جانے کے بعد بھی ہر حلقے سے پی ٹی آئی کے ہر امیدوار کا الگ الگ نشان تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ووٹ بینک تقسیم کرنے کیلئے عمران خان کی تصاویر اور پارٹی رنگ کی جھنڈے بنوا کر مختلف حلقوں میں سازش کی گئی۔ اس سازش کا پی ٹی آئی نے سمارٹ حل نکال لیا ہے۔
صارفین اب فیس بک پر عمران خان کے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنا حلقہ نمبر لکھ کر میسج کریں تو واپسی پر انہیں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کا نام اور انتخابی نشان بتایا جائے گا۔ صرف امیدوار کا نام اور انتخابی نشان ہی نہیں بلکہ آپ کو اس کے ساتھ ساتھ اس حلقے سے متعلق باخبر رہنے کیلئے ایک وٹس ایپ چینل کا لنک بھی مہیا کیا جائے گا۔
Another innovative way to find PTI nominated candidate for your constituency, along with the allotted electoral symbol!
Just send a message to Imran Khan’s official FB page https://t.co/ck6e4L0vNg with your constituency number & you will receive the information within a few… pic.twitter.com/YjpBJ9FX5a
— PTI (@PTIofficial) January 23, 2024
یوں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم جس کے بارےمیں مخالفین بھی معترف ہیں انہوں نے اس مشکل کا بھی حل نکال لیا ہے۔ بظاہر عمران خان کو میسج کر کے جواب پانے کا خواب شاید کبھی پورا ہو لیکن ایک حد تک پی ٹی آئی سپورٹرز اب اس خواہش کو پورا کرسکتے ہیں۔