چیٹ جی پی ٹی

اب آپ چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ میسجز بھی کرسکتے

اب آپ چیٹ جی پی ٹی کو واٹس ایپ میسجز بھی کرسکتے ہیں اور اگر آپ امریکہ میں مقیم ہیں تو آپکے پاس تو یہ سہولت بھی ہے کہ آپ ٹول فری نمبر کے ذریعے ڈائریکٹ چیٹ جی پی ٹی کو کال ہی کردیں۔
جی ہاں! اب ایک نئے اپڈیٹ میں اوپن اے آئی نے اپنے مقبول ترین چیٹ بوٹ یعنی کہ چیٹ جی پی ٹی کو یہ سہولت فراہم کردی ہے کہ اب یہ واٹس ایپ پر صارفین کے سوالات لے سکتا ہے اور ان کی رہنمائی کر سکتا ہے۔
اس لانچ کے بعد اب واٹس ایپ کے 7۔2 ارب صارفین جی پی ٹی کو میسج کر سکیں گے جس کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ آپ اپنی فون بک میں +1 1800 242 8478 نمبر کو شامل کر کے اس پر میسج کریں اور اپنے سوالات کے جوابات پائیں۔ امریکی شہریوں کو یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ وہ اے آئی اسٹنٹ کے ساتھ آواز میں بات چیت کرنے کیلئے 1-800- پر کال بھی کر سکتے ہیں۔
کال کی یہ سہولت صرف اس وقت امریکیوں کو ہی میسر ہیں جو کہ ماہانہ 15 منٹ تک کی مفت کال کرنے کے مجازہونگے۔ ممکنہ طورپر اس سروس کو آنے والے وقت میں مختلف ممالک تک رسائی فراہم کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:‌کلک بیٹ تھمب نیل سے ویوز حاصل کرنے سے متعلق یوٹیوب کی نئی پالیسی

یہ مصنوعی ذہانت کی عوام تک رسائی کا ایک اور بڑا سنگ میل ہے جسے عبور کر لیا گیا ہے۔ اگرچہ اس میں صارفین ابھی وہ تمام فیچرز حاصل نہیں کر سکیں گے جو کہ ویب پر جی پی ٹی کی مختلف ایکسٹنشن کے ساتھ کیا جاسکتا ہے لیکن آنے والے دنوں میں ہو سکتا ہے کہ یہ کمی بھی پوری کردی جائے۔
واٹس ایپ پر صارفین صرف چیٹ جی پی ٹی سے اکاؤنٹ لاگ ان کئے بغیر ہی بات کرسکتے ہیں لیکن یہاں معلومات 2022 تک محدود ہیں اور اس سے آگے کی معلومات مانگنے پر واٹس ایپ پر جی پی ٹی آپ سے معذرت کرےگا۔
تاہم کچھ صارفین کو یہ جان کر افسردگی بھی ہو کہ جی پی ٹی کو واٹس ایپ گروپ میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ صارفین کو پالیسی سٹیٹمنٹ بھی اچھی سے پڑھنا ہو گی کیونکہ محبوبہ کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی بھی آپکو بلاک کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں