اہم خبریںپاکستانسیاست

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والوں کو الیکشن کمیشن ن لیگ میں کیسے شامل کرا رہا ؟

پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت بن چکی ہے جو تین بار انٹرا پارٹی انتخابات کرا کر بھی انہیں الیکشن کمیشن سے تسلیم نہیں کرا پائی ہے جبکہ اب تک کی واحد کارروائی جو الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے حق میں سامنے آئی ہے وہ دیر سے ہی سہی لیکن سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرنا ہے۔
اگرچہ اس شمولیت کو تسلیم کرنے کے بعد پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملتی نظر نہیں آرہی لیکن یہاں بھی الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے ساتھ ہاتھ کر گیا اور بلوچستان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے والے واحد رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ن لیگ میں شامل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جمعے کے روز الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت ہے تاہم عادل بازئی جن کے بارے میں فروری میں بھی الیکشن کے بعد خبر سامنے آئی تھی کہ وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتنے کے بعد اب ن لیگ کا حصہ بن چکے ہیں لیکن انہوں نے تردید کی تھی۔
اب پھر انہیں ن لیگ میں شامل کیئے جانے کے بعد دوبارہ سیاسی کھینچا تانی دیکھی جارہی ہے۔ قانون کے مطابق الیکشن میں جیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آزاد رکن اسمبلی تین دن کے اندر کسی بھی پارٹی میں شامل ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: سستی روٹی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ سے معطل

عادل بازئی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 15 فروری کو جاری ہوا تھا جس کے مطابق انہیں 18 فروری تک کسی بھی جماعت میں شامل ہونا تھا۔ تاہم عادل کا کہنا ہے کہ انہوں نے 20 فروری کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا تھا جو پارٹی پالیسی تھی۔
اس حساب سے اگر دیر ہو جانے کے باعث ان کی شمولیت تسلیم نہیں کی جاتی تو پھر بھی وہ آزاد ہی تصور ہونگے کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں ن لیگ میں شمولیت کا کوئی حلف نامہ جمع نہیں کرایا۔
انہیں ن لیگ میں شامل کرنے پر عادل بازئی نے بیان دیا ہے کہ ان کی شمولیت کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہیں اربوں روپے کے فنڈز کالالچ دیا گیا لیکن وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور پارٹی سے کسی طور بے وفائی نہیں کر سکتے۔
تاہم یہاں صورتحال انتہائی دلچسپ ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا واضح ثبوت رکھنے والا الیکشن کمیشن بھی اب طاقتور حلقوں کی طرح پی ٹی آئی اراکین کو ن لیگ میں شامل کرانے لگا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button