Governor Sindh ki nojawanon ke liye ahem kawish

گورنر سندھ کی نوجوانوں کے لیے اہم کاوش

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے ’گورنر سندھ روزگار اسکیم‘‘ کا اعلان کر کے کراچی شہر کے نوجوانوں اور بے روزگار افراد کی مدد کے لیے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے ۔اس اسکیم کا اہم مقصد یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو مختلف مواقع فراہم کرکے ان کی معاشی حالت کو بہتر بناسکیں اور ان کو اپنے پیروں پر کھڑا کر سکیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حکومت ان نوجوانوں کے روزگار کے لیے بہترین
اقدامات کا انتظام کر رہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے اپنے اہم آ ئیڈیاز اور پروپوزلز لانے کی اپیل کی ہے تاکہ حکومت ان کے ساتھ مل کر ان کی معاشی حالت کو مضبوط کر سکے اور ترقی کی جانب قدم بڑھا سکے
اس سلسلے میں کامران ٹیسوری نے معروف مصنف اور ادیب انور مقصود سے ملاقات کی ہے اور ان سے ’’گورنر سندھ روزگار اسکیم‘‘ کی حمایت حاصل کی ہے۔ انور مقصود نے بھی اس اسکیم کی حمایت کرتے ہوئے اظہار کیا ہے کہ کراچی میں بہت سے بے روزگار افراد ہیں اور ان کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔
گورنر سندھ کی ’’گورنر سندھ روزگار اسکیم‘‘ نوجوانوں اور بے روزگار افراد کو یہ موقع فراہم کریگی کہ وہ اپنی معاشی حالت میں بہتری لاسکیں اور اپنے پیاروں کے لیے مضبوط سہارا بن سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں