پاکستانسیاست

عمران خان کی زبان بندی کے لئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی زبان بندی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ کورٹ رپورٹرز کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کی میڈیا ٹاک کو رکوانے کے لیے جیل حکام نے میڈیا کے لیے سخت ترین پابندیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
صحافی ثاقب بشیر کے مطابق ڈیالہ جیل میں میڈیا کے لیے ایس او پیز واضح کر دیئے گئے ہیں ۔اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا ہے کمرہ عدالت میں تین شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی نو فٹ کر دی گئی۔
میڈیا باکس میں کوریج کے لیے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ بھی چسپاں کر دیا گیا ہے۔ ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلاء سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا۔ ایس او پیز کے مطابق سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا، جبکہ سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر بھی پابندی ہوگی ۔ میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سائفر کیس عدت کیس اور توشہ خانہ نیب ریفرنس کیس میں سزا معطل ہونے کے واضح اشارے ملنے کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنانے کی صورت نظر آنے لگی ہے۔ صحافی مغیث علی کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس میں ٹرائل میں تیزی دیکھی گئی ہے جس سے بظاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے سزا تیار ہے تقریبا ایک سے دو سال تک عمران خان کا باہر آنا ممکن نہیں لگ رہا۔

مزید پڑھیں:‌بشریٰ بی بی کو زہر دے دیا گیا

عمران خان کی بہن علیمہ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں تب سزا سنائی جائے گی جب عدالتوں میں چھٹیاں شروع ہوں گی۔ عمران خان جانتے ہیں انہیں ستمبر اکتوبر تک قید میں رکھنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے بھی آج عدالتی کارروائی کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے ۔
جیل ٹرائل چل رہا ہے پبلک اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے۔ دروازوں کو لاک لگے تھے رپورٹرز نے ایک لفظ بھی نہیں سنا ۔اج کا ٹرائل غیر قانونی ہوا اس کو عدالت کے سامنے رکھیں گے۔ یوں اڈیالہ جیل میں روزانہ کی بنیاد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سخت بیانات دینے والے عمران خان کی زبان بندی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button