جرم و سزا

پاکستان میں انسانی سمگلنگ کی بڑی کوشش پکڑی گئی

میر پور آزاد کشمیر میں انسانی سمگلنگ کا ایک تہلکہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جس میں لڑکے کا بھیس بدل کر پاکستان آکر شادی کے لیے لڑکیاں تلاش کرنے اور بیرون ملک لے جا کر فروخت کرنے والی غیر ملکی لڑکی کو میرپور آزاد کشمیر سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سے لڑکا بن کر پاکستان آکر لڑکیاں تلاش کرکے پھر ان سے شادی رچا کر بیرون ملک لے جاکرفروخت کرنے والی غیرملکی لڑکی کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی۔
لڑکی نے اپنی شناخت شعبان کے نام سے بنارکھی تھی۔ لڑکوں والا بھیس بدل کر کشمیر کے مختلف علاقوں میں آکر پہلے رشتے تلاش کرتی پھر نکاح کرکے سفری کاغذات تیار کرکے دلہن کو بیرون ملک بلواکر آگے فروخت کردیتی۔نرگس اس دفعہ لڑکی تلاش کرنے دوبارہ کشمیر پہنچی تو متاثرہ فیملی نے پولیس کوفوری شکایت درج کراکے گرفتاربھی کرادیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا لوٹ آیا

دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزمہ لڑکے کا بھیس بدل کرپاکستان آتی،شادی کرکےدلہن کوبیرون ملک لے جاکرفروخت کردیتی۔ متاثرہ فیملی نے پولیس کو درخواست دے رکھی ہے جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتاری عمل میں آئی۔مقدمہ میں متاثرہ فیملی کے سربراہ محمدرمضان نے کہا ہے کہ ملزمہ نے لڑکا بن کر رشتہ مانگا شادی کی نکاح کے بعد بیٹی کاویزا لگواکربراستہ دبئی فرانس بھیجا جہاں علم ہوا کہ دامادلڑکا نہیں لڑکی ہے۔ لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ بیٹی کو گروہ نے تشددکیا اورکئی مقامات پر فروخت کی کوشش کی۔مدعی محمد رمضان کے مطابق فرانس میں بمشکل بیٹی کومحفوظ مقام پر منتقل کیاہے۔ یوں‌ آزاد کشمیر پولیس کی بروقت کاروائی سے انسانی سمگلنگ کر بڑا واقعہ پکڑا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button