کرپٹو اور فری لانسرز؛ کلائنٹ سے پیسوں کی وصولی کا کرپٹو طریقہ کیا ہے؟
اکثر اوقات ایک قابل فری لانسر پر ایک کم اہل فری لانسر کو اس لئے ترجیح مل جاتی ہے کہ کلائنٹ جس فورم سے ادائیگی کرنا چاہتا ہے وہ فری لانسر کے ملک میں موجود ہی نہیں۔

کرپٹو اور فری لانسرز؛ گزشتہ چند سالوں میں انقلابی رحجانات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔تاہم اب ان کو جوڑ کر دیکھا جانے لگا ہے جس سے یہ افادیت دگنی ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
سال 2025 بھی فری لانسرز کیلئے بہترین سال رہا جہاں لاکھوں لوگوں نے بین الاقوامی کلائنٹس کیلئے خدمات فراہم کرتے ہوئے لاکھوں ڈالرز کمائے۔
تاہم روایتی چینلز جیسا کہ بینک ٹرانسفر، ریمٹنس وغیرہ کی سست رفتار، سخت قوانین کی وجہ سے فری لانسرز کو اپنی محنت کی کمائی کا صلہ وصول کرنے میں دقت کا سامنا رہتا ہے۔
اکثر اوقات ایک قابل فری لانسر پر ایک کم اہل فری لانسر کو اس لئے ترجیح مل جاتی ہے کہ کلائنٹ جس فورم سے ادائیگی کرنا چاہتا ہے وہ فری لانسر کے ملک میں موجود ہی نہیں۔
آپ نے اکثر پاکستانی فری لانسرز کو ملک میں پے پال(PayPal) کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے پراجیکٹ نہ ملنے کا شکوہ کرتے دیکھا ہوگا۔ دنیا کے کئی ممالک میں صارفین کو ایسے ریگولیٹری مسائل درپیش آتے ہیں۔
لیکن اب اس مسئلے کا حل کرپٹو کرنسی کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
یہ کرنسی کی ڈیجیٹل شکل ہے جو یورپی ممالک سے لیکر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک تک یکساں مفید ہے۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اب فری لانسرز کو کرپٹو کرنسی کی اقسام جیسا کہ بٹ کوائن، سٹیبل کوائن اور آلٹ کوائن جیسے ذرائع سے ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔
اس ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کیسے وصول کر سکتے ہیں، ادائیگی وصول کرنے کے کون کونسے ذرائع ہیں اور پاکستان میں کرپٹو کرنسی سے رقوم کی ترسیل کیسے ممکن ہے؟ یہ ہمارا موضوعِ بحث ہوگا۔
کرپٹو اور فری لانسرز:
فری لانسرز کی مالی ضروریات میں فوری ادائیگی، کم فیس، فراڈ اور سیکورٹی سے پاک ٹرانزیکشن ہوتی ہیں۔
کرپٹو کرنسی اپنی بناوٹ کے حساب سے ہی ان تمام اصول پر کاربند ہے۔
- فوری ادائیگی کی بات کر لی جائے تو روایتی بینک ٹرانزیکشن کے برعکس کرپٹو سے ہونے والے ادائیگی چند مںٹوں میں آپ تک پہنچ جاتے ہیں ۔
یوں فری لانسرز ادائیگی کی فکر کے بغیر تمام تر طاقت اپنے کام پر لگاتے ہیں۔
2۔ فیس کی بات کر لی جائے تو بیرون ملک بینک ٹرانزیکشن اور کرنسی کی تبدیلی میں اکثر کافی فیس صرف ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس بہت سی کرپٹو کرنسیاں آپکو بہت کم نیٹ ورک فیس کے ساتھ ہی پیمنٹ کی وصولی کرادیتی ہے۔
3۔ بارڈر پار ریمٹنس بھیجنے کیلئے کرپٹو ایک اچھا راستہ ہے کیونکہ کرپٹو کی اقسام جیسا کہ بٹ کوائن، آلٹ کوائن، سٹیبل کوائن تقریباً دنیا میں ہر جگہ قابل رسائی ہیں۔
اس کے علاوہ بلاک چین ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہر ٹرانزیکشن ہی محفوظ ہوتی ہے اور اس میں فراڈ وغیرہ کی کوئی صورت نہیں بچتی ۔
کرپٹو کرنسی ادائیگی کے طریقے، کرپٹو والٹ:
کرپٹو کرنسی والٹ ہر فری لانسرز پر ڈیجیٹل معیشت کے کئی دروازے کھول دیتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل والٹ آپ کے بحفاظت رقوم کی وصول اور ترسیل کی سہولت دیتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کے اثاثوں کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔
چند ڈیجیٹل والٹس درج ذیل ہیں۔
ہاٹ والٹ:
ہاٹ والٹ یا سافٹ ویئر والٹ ایسے والٹ ہوتے ہیں جو ہروقت انٹرنیٹ سے موبائل ایپ یا ڈیسک ٹاپ براؤزر سے جڑے رہتے ہیں ۔
مثال کے طور پر MetaMask, Exodus, Coinbase Wallet ہاٹ والٹ کی چند مثالیں ہیں۔
یہ فوری رسائی چاہنے والے فری لانسرز کیلئے موزوں تو ہیں لیکن آن لائن خطرات سے خالی نہیں کیونکہ یہ ہروقت انٹرنٰٹ سے جڑے رہتے ہیں۔
کولڈ والٹ:
کولڈ والٹ یا ہارڈ ویئر والٹس ایسے والٹ ہوتے ہیں جو کرپٹو اثاثوں کو آف لائن رکھتے ہیں۔
مثال کے طور پر Ledger Wallet یا Trezor Wallet اس کی بڑی مثالیں ہیں۔
یہ والٹ لمبے عرصے تک کرپٹو اثاثوں کو محفوظ رکھنے کیلئے بہتر تصور کئے جاتے ہیں اور ان میں خطرات میں کم ہوتے ہیں۔
کسٹوڈیل والٹ:
کرپٹو ایکسچینجز جیسا کہ Binance, Okx وغیرہ آپ کو متعدد کوائن محفوظ رکھنے اور انہیں روایتی کرنسی میں باآسانی تبدیلی کر سکنے کی سہولت مہیا کرتے ہیں ۔
اسے کسٹوڈیل والٹ کا نام دیا جاتا ہے۔ روایتی کرنسی میں باآسانی تبدیل ہونے کی وجہ سے انہیں خاص اہمیت دی جاتی ہے۔ لیکن اس میں تھرڈ پارٹی آپ کے اثاثوں کو محفوظ بناتی ہے۔
یعنی کہ کسٹڈی آپ کے پاس نہیں ہوتی اور یہی وجہ ہے کہ ان چھوٹے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے تا کہ رسک کم سے کم رہے۔
نان کسٹوڈیل والٹ:
ان والٹس کا اختیار مکمل طور پر آپ کے پاس ہوتا ہے جیسا کہ MetaMask اور Exodus والٹ۔
لیکن اختیار ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی سیکورٹی بھی پھر آپ ہی کے ذمے ہوتی ہے۔
کرپٹو کرنسی کیسے وصول کریں:
اپنے سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے والٹ کا انتخاب کریں ۔ کرپٹو کرنسی کی اقسام میں سے اپنے کلائنٹ کی طرف سے چنی گئی کرنسی کو ترجیح دیتے ہوئے کرنسی کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد اپنا والٹ ایڈریس کلائنٹ سے شیئر کریں ۔ کچھ والٹ آپ کو کیو آر کوڈ (QR Code) کی سہولت بھی مہیا کرتے ہیں تا کہ باآسانی رقوم کی ترسیل ہو سکے۔
اس کے بعد چند منٹوں میں اپنی ادائیگی پائیں اور روایتی رکاوٹوں سے جان چھڑائیں۔
کرپٹو کے ذریعے پیسے بھیجنا:
جس شخص کو رقم کی ترسیل کرنی ہو اس سے والٹ ایڈریس کی مانگ کریں۔
اس کے بعد اپنا والٹ کولیں، سینڈ یا ٹرانسفر پر کلک کر کے وصول کنندہ کا والڈ ایڈریس درج کریں۔ اس کے بعد رقم درج کریں اور سینڈ پر کلک کریں۔
رقوم کی ترسیل کے دوران قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے بچنے کیلئے سٹیبل کوائن کا انتخاب کریں۔
رقوم کی ترسیل سے قبل وصول کنندہ کا ایڈریس لازمی چیک کریں کیونکہ غلط ٹرانسفر ہونے کے بعد کرپٹو کرنسی کا ریورس ہونے ناممکن ہو جاتا ہے۔
پاکستان میں کرپٹو کرنسی رقوم کی ترسیل، چند گزارشات:
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں ہے جہاں کرپٹو کرنسی کو عوامی سطح پر بہت تیزی سے اپنایا گیا ہے۔
لیکن حکومتی سطح پر اس پر اچھا رسپانس موصول نہیں ہوا ہے اور حکومت آج تک اسے ریگولیٹ نہیں کر سکی ہے۔
پاکستان میں کرنسی کا اتار چڑھاؤ زیادہ ہوتا رہتا ہے، اس لئے سٹیبل کوائن کا انتخاب کریں۔
کسٹوڈیل والٹ کا اتنخاب کریں تا کہ Binance جیسے ایکسچینز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باآسانی پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر سکیں۔
پاکستان میں حکومتی سطح پر ریگولیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرپٹو کی آڑ میں گزشتہ چند سالوں میں اربوں کے فراڈ ہو چکے ہیں، اس لئے قابل اعتماد والٹ اور کرپٹو کرنسی کا انتخاب کریں۔
کسی بھی نئے والٹ یا کرپٹو کرنسی کو فوراً خوش آمدید کہنے کی بجائے اس کے سٹیبل ہونے کا انتظار کریں۔
کرپٹو اور فری لانسرز، ریگولیشن ضروری کیوں ہے؟
کرپٹو اور فری لانسرز اب ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں فری لانسرز اپنی کمائی کے حصول کیلئے اب کرپٹو کرنسی پر منتقل ہو رہے ہیں۔ لیکن پاکستان میں حکومتی سطح پر اس کو قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔
اگر ایسا جاری رہا تو آن والے وقتوں میں پاکستانی فری لانسرز کو رقوم کے حصول میں دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکومت کو چاہیے کو وہ ڈیجیٹل اکانومی کو قانونی حیثیت دینے میں تاخیرنہ کرنے تا کہ فری لانسرز کا زیادہ نقصان نہ ہو۔