اہم خبریںپاکستانسیاست

عمران خان کی سپورٹ گوالے کا جرم بن گیا

"عمران خان ایماندار ہے عمران خان کو رہا کیا جائے" ان الفاظ کی ادائیگی پر سندھ کے علاقہ سانگھڑ میں پولیس نے گوالے کو گرفتار کرلیا بعد ازاں اسکی گرفتاری موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ڈال دی گئی، میڈیا رپورٹس

پاکستان تحریک انصاف کے لیڈران اور کارکنان کے خلاف جعلی مقدمات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جو حقیقی معنوں میں قانون و انصاف کے معاملات پر سے لوگوں کا اعتبار اٹھا رہا ہے۔

آئے روز ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں جس میں مضحکہ خیز بنیاد پر مقدمات قائم کئے جاتے ہیں جس میں مزاح پر مبنی الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں جرم پی ٹی آئی کی سپورٹ ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک کیس سندھ کے علاقے سانگھڑ میں پیش آیا جہاں ایک شہری کو عمران خان کی سپورٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا اور بعدازاں اس پر چوری کا مقدمہ ڈال دیا گیا۔

عمران خان کی سپورٹ شہری کا جرم بن گیا:

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شہری نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں اس نے لکھا کہ عمران خان واحد ایماندار لیڈر ہے اسے رہا کیا جائے۔

عمران خان کی رہائی سے متعلق پوسٹ اور پیپلز پارٹی پر تنقید شہری کا جرم ٹھہری۔ پولیس نے گوالے کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ صبح صبح گاؤں سے شہر کی طرف جارہا تھا۔

مزید پڑھیں : عمران خان کی نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

اس کے بعد شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ اہلخانہ کی جانب سے پولیس سے رابطے کے باوجود بھی انہیں کوئی معلومات فراہم نہ کی گئیں۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے کے بعد پولیس نے اقرار کیا کہ شہری جس کا نام ناظم الدین شر بتایا جارہا ہے وہ ان کی حراست میں ہے اور اسے موٹرسائیکل چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اہلخانہ نے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے پولیس پر الزام لگایا کہ وہ ان کے خلاف مقدمہ بنا رہے ہیں۔
وکلاء نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ سندھ حکومت نے سانگھڑ میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

واقعہ کی تفصیل سامنے آنے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور محض سیاسی وابستگی کی بنیاد پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے کے عمل پر شہریوں اور قانونی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button