پاکستانسیاست

میاں حماد اظہر مستعفیٰ، اب دوبارہ واپسی ممکن نہیں ہو گی

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میں ایک کارکن کی حیثیت سے آئندہ اپنے قائد کیلئے کام کروں گا۔

پاکستان تحریک انصاف اس وقت شدید اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اس میں واحد کردار عمران خان ادا کر سکتے ہیں لیکن وہ جیل میں ہیں اور ان کا واحد قابل اعتماد ذریعہ معلومات ان کی فیملی ہے۔

تاہم سیاسی لوگوں کی تو ملاقات کرائی جا رہی ہے لیکن عمران خان کے اہلخانہ کی ان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔

ایسے میں جو معلومات سامنے آرہی ہیں ان کی صداقت جاننا ممکن نہیں رہا۔ کیونکہ ایک پارٹی رہنما جو عمران خان سے ملاقات کر کے نکلتا ہے وہی کوئی ایسی خبر دے دیتا ہے جس میں اس کے ہی کسی پارٹی رہنما کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے ، اور یوں یہ سلسلہ نہ تھمنے والا بنتا جارہا ہے۔

ایسی ہی ایک خبر میاں حماد اظہر کے بارے میں بھی سامنے آئی جس پر انہوں ںے  قائم مقام صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے عہدے سے پکا پکا استعفیٰ دے دیا۔

 

میاں حماد اظہر کا استعفیٰ، دوبارہ  واپس نہ آنے کا عزم:

اپنے ایکس پر ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے لکھا کہ ” خان صاحب کو اعظم سواتی نے بتایا کے عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔ خان صاحب نے جب اسرار کیا کے کون رکاوٹ ڈال رہا ہے تو اعظم سواتی نے میرا نام لیا۔”

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے عالیہ حمزہ سے اس بارے دریافت کیا تو انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حماد اظہر سے ہمیشہ سپورٹ ملی ہے اور وہ خود پریشان ہیں کہ عمران خان تک یہ بات کیسے پہنچی۔

اپنے پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ” یرے تمام اختیارات پہلے ہی چار ریجنل صدور کو پچھلے سال جون کے ماہ میں منتقل کر دئیے گئے تھے جن چاروں کا تعین عمران خان نے خود کیا تھا۔

مزید پڑھیں : عمران خان کا حماد اظہر، میاں‌اسلم اقبال اور مراد سعید کی روپوشی پر رد عمل

اب میرے اپنے حلقے کی تنظیم بھی میرے مشورے یا مرضی سے نہیں لگ سکی اور مجھے کوئی شکایت نہیں۔ پہلے دو بار استعفی دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا۔ آج میں تیسری دفعہ اور حتمی طور پر اپنا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔”

اب کی بار پکا پکا استعفیٰ دیتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میں ایک کارکن کی حیثیت سے آئندہ اپنے قائد کیلئے کام کروں گا۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میرا یہ استعفیٰ اب قابل واپسی نہیں اور نہ ہی آئندہ کسی عہدے کا خواہش مند ہوں۔

حماد اظہر کے استعفیٰ پر کارکنان خوش نظر آئے جبکہ ساتھی اراکین ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

رہنما پی ٹی آئی مہر شرافت علی نے لکھا کہ "میاں صاحب بس کریں اب قوم کو رولائیں گے کیا ؟ آپ لوگ دل چھوٹا نہ کریں میاں صاحب نے قائم مقام صدر پنجاب کا عُہدہ چھوڑا ہے سیکرٹری جنرل پنجاب کا نہیں۔ اس لیئے گھبرانے کی بلکل ضرورت نہیں میاں صاحب ہمیشہ کی طرح ریلیوں میں ابھی بھی انٹری ماریں گے”

ایک پی ٹی آئی کارکن نے لکھا کہ شکریہ حماد صاحب! میں پنجاب کی صدارت چھوڑنے کے آپ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ آپ نے اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں یہ واحد اچھا فیصلہ کیا ہے۔ اِس پر قائم رہیے گا۔ الطاف بھائی کی طرح رات کی اُتر جانے کے بعد استعفیٰ واپس نہ لے لینا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button