بارش کے باعث منسوخ ہوالے چیمپئنز ٹرافی میچز کے ٹکٹ کیسے ری فنڈ ہوں گے؟

بارش سے متاثر ہونے والے چیمپئنز ٹرافی میچز کے ٹکٹ خریدنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹس کی رقوم کی واپسی کا طریقہ کار واضح کر دیا۔
شائقین کو متاثرہ میچز کی رقوم واپس کرنے کا طریقہ کار پی سی بی کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں واضح کیا گیا۔پی سی بی کی جانب سے 25 فروری کو آسٹریلیا بمقابلہ ساؤتھ افریقا میچ اور 27 فروری کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ کی ٹکٹس کی رقوم واپس کرنے کا اعلان کیا۔
منسوخ ہونے والے چیمپئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹس ریفنڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار:
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کے مطابق ٹکٹ ہولڈرز اس وقت ریفنڈ کے اہل ہوں گے جب میچ ٹاس سے قبل ہی ختم کر دیا جائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ شائقین کرکٹ 10 سے 14 مارچ تک مخصوص ٹی سی ایس برانچز سے اپنا ریفنڈ کلیم کر سکتے ہیں جس کیلئے انہیں اصل ٹکٹ کو صحیح حالت میں پیش کرنا ہوگا۔
پالیسی کے مطابق ٹکٹ خریدنے والا شخص خود ٹی سی ایس دفتر کا دورہ کرے گا اور کوئی دوسرا شخص اس کی جگہ پر یہ ریفنڈ حاصل نہیں کر سکے گا۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے آؤٹ ہونے پر دکانداروں کا بھاری نقصان
کن ٹی سی اؤٹ لیٹس سے ٹکٹ کی رقوم واپس ہوں گی؟
صارفین درج ذیل ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر جا کر اپنی رقوم واپس حاصل کر سکتے ہیں:
فیصل آباد – ہریانوالہ ایکسپریس سینٹر، 270 -B ہریانوالہ چوک نزد شوکت فیبرکس
گوجرانوالہ – نیو ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، بالمقابل جامعہ عزیزیہ اور سپر ایشیا جی ٹی روڈ
حیدرآباد – ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، آٹوبھان روڈ نزد ٹویوٹا موٹرس سائٹ ایریا
اسلام آباد – I-9 ایکسپریس سینٹر، پلاٹ نمبر 394-A پوٹھوہار روڈ نزد پولیس اسٹیشن سیکٹر I-9/3
کراچی – ہیڈ آفس ایکسپریس سینٹر، 101-104 CAA کلب روڈ نزد حج ٹرمینل – 3؛ اور، اتحاد فلیگ شپ ایکسپریس سینٹر، 15-C لین 10 فیز 6
لاہور – گلبرگ ایکسپریس سینٹر، 58/D-1 Gulberg-III؛ اور، ٹھوکر نیاز بیگ ایکسپریس سینٹر، علی ٹاؤن اسٹاپ، نزد ایچ بی ایل رائیونڈ روڈ
ملتان – ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، 985/B، ترین روڈ
راولپنڈی – کھنہ ایکسپریس سینٹر، ٹی سی ایس ریجنل آفس، فضائیہ کالونی لنک روڈ کے قریب
پشاور – رنگ روڈ ایریا آفس ایکسپریس سینٹر، رنگ روڈ نزد نیلم سی این جی موٹروے
کوئٹہ – جناح روڈ ایکسپریس سینٹر، نزد ڈاکٹر بانو روڈ، مین جناح روڈ
دوسری جانب بارش کے بعد نئے قذافی اسٹیڈیم کا پول کھل گیا۔ واش روم کی چھتوں سے پانی بہنے لگا جبکہ سٹیڈیم میں پانے کھڑا ہونے پر شائقین غصے میں آگئے۔ سوشل میڈیا پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر شدید تنقید جاری ۔