
آرگنائزر انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ خالد خورشید خان نے تحریک انصاف سے منسلک نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا۔ ایک ویڈیو بیان میں خالد خورشید خان کا کہنا تھا کہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ نے ملک بھر میں اپنی ممبرشپ کیمپین کا آغاز کر دیا ہے۔
انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ میںممبر شپ کا طریقہ کار:
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معروضی حالات اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز پر جو جبر اور سختیاں کی جا رہی ہیں، ان کی وجہ سے اس پورے عمل کو آن لائن رکھا گیا ہے۔آپ جہاں بھی ہوں، اپنے موبائل سے رابطہ ایپ پاکستان تحریک انصاف کو کسی بھی ایپ اسٹور یا پلے اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کریں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس ایپ میں آپ کو شروع میں دو فیچرز ملیں گے: ایک انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف) اور دوسرا انصاف یوتھ ونگ۔ جس بھی کیٹیگری سے آپ کا تعلق ہے، اپنی تفصیلات درج کریں اور اس کے ممبر بن جائیں۔
چاہے آپ پاکستان کے کسی بھی کالج میں ہوں، کسی بھی یونیورسٹی میں ہوں، پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز میں ہوں، یا کسی بھی پروفیشنل ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہوں، آپ آئی ایس ایف کے ممبر بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:34 سال قید سزا ملنے پر خالد خورشید خان کا ویڈیو بیان
آئی ایس ایف کی ممبر کیوںبنیں؟خالد خورشید کی وضاحت
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ اگر آپ پاکستان کے نوجوان ہیں، کہیں مزدوری کر رہے ہیں، کسی جگہ ملازمت کر رہے ہیں، یا تعلیم کے بعد اپنا کیریئر شروع کر رہے ہیں، تو آپ انصاف یوتھ ونگ کے ممبر بن سکتے ہیں اور اپنا سیاسی کیریئر شروع کر سکتے ہیں۔
عمران خان صاحب نے پاکستان کی سیاست میں جو سب سے بڑی تبدیلی لائی ہے، وہ یہ ہے کہ اب پاکستان کی سیاست میں آنے کے لیے نہ جاگیردار ہونے کی ضرورت ہے، نہ صنعتکار ہونے کی ضرورت ہے، اور نہ ہی آپ کے پاس زیادہ پیسہ ہونا ضروری ہے۔
یہ پارٹی آپ کی پارٹی ہے، یہ ورکرز کی پارٹی ہے، اور یہ پاکستانی عوام کی پارٹی ہے۔ آپ اس کے ممبر بنیں اور اپنا سیاسی کیریئر شروع کریں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کیونکہ پاکستان کا مستقبل آپ ہیں، اور پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو آپ کی ضرورت ہے۔ آج ہی رابطہ ایپ ڈاؤنلوڈ کریں، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن یا انصاف یوتھ ونگ کے ممبر بنیں، اور عمران خان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ایک عظیم پاکستان کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔