بلاگزاویہ

پاکستان کا چھٹا بڑا نیوز چینل، عمران ریاض خان

مشہور صحافی عمران ریاض خان بیرون ملک جا چکے ہیں۔ گزشتہ کچھ روز سے ان کے حوالے سے پریشان کن خبریں دیکھنے کو مل رہی تھیں۔ ان مشکلات کا رسمی سا اشارہ انہوں نے اپنی روانگی کے بعد اپلوڈ ہونے والے وی لاگ میں بھی دیا لیکن کھل کر بات نہ کی۔ انہوں نے صرف گزشتہ چند دنوں میں مشکلات کا سامنے کرنے کا ذکر کیا لیکن کوئی واقعہ تفصیل سے نہ بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری یہ ہے کہ جو کام میں کرتا ہوں وہ جاری رہے، رکنا نہیں چاہیے۔ میرا کام ہی میری سب سے بڑی ذمہ داری ہے جس سے بارہا روکنے کی کوشش کی گئی۔
آئیے اعداد و شمار کے ساتھ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ عمران ریاض خان پاکستان میں کتنی بڑی آواز ہیں۔
سوشل میڈیا اینالیٹکس کے ماہر سمجھے جانے والے عاشر باجوہ نے عمران ریاض خان کے یوٹیوب چینل اور پاکستان کی مین سٹریم میڈیا چینلز کا ایک تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:‌2024؛ پاکستان میں‌صحافیوں‌کیلئے خطرناک ترین سال

عاشر باجوہ کے مطابق 30 نومبر 2023 سے 30 نومبر 2024 ، 12 مہینے میں عمران ریاض خان کے یو ٹیوب چینل پر 13 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سبسکرائب کیا جبکہ اس ہی وقت میں 45 کروڑ سے زیادہ ویوز ملے ، جو کے پاکستان میں کسی بھی وی لاگ یا ڈیجیٹل چینل میں سب سے زیادہ ہیں ۔

عمران-ریاض-خان
عاشر باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران ریاض کا پاکستان کے مین سٹریم نیوز چینلز کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو عمران ریاض ویوز کے حساب سے اپنی صرف 623 ویڈیوز کے ساتھ پاکستان کے چھٹے بڑے نیوز چینل ہیں اور سبسکرائبر گروتھ کے حساب سے پانچوے بڑے نیوز چینل, یاد رہے اس دوران نیوز چینلز نے ملا کر 8 لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ویڈیوز اپلوڈ کی، ایک چینل کی اوسطاً 20 ہزار سے زیادہ جبکہ عمران ریاض کی صرف 623 ویڈیوز۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button