ساجد-خان

ساجد خان بھی قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل

انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں 19 وکٹیں حاصل کرنے والے آف سپنر ساجد خان بھی قومی ٹیم کے سلیکٹرز کے نظروں میں نہ آسکے، ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں جگہ نہ بنا سکے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آج دورہ ساؤتھ افریقہ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں دوبارہ سے شامل کر لیا گیا ہے۔ لیکن حیران کن طور پر ساجد خان جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز جتوانے میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھر پور مدد کی تھی انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔ تاہم اسی سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کرنے والے نعمان علی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے آف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ سلیکٹر ز نے سنچورین اور نیولینڈ ز کی کنڈیشنر کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کو بطور مد مقابل مد نظر رکھتے ہوئے صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی کا انتخاب کیا ہے جنہوںنے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ 17 ٹیسٹ میں 67 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ بیٹ ہینڈل ٹھیک کر نے سے انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر کرنے والا ساجد خان

ون ڈے میں بائیں ہاتھ کے کلائی اسپنر سفیان مقیم پہلی بار سلیکٹر ز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف دوٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں جن میں دوسرے میچ میں 3 رنز کے عوض 5 وکٹوں کی کار کر دگی بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ حیران کن طور پر اس بار بھی فخر زمان سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل نہ کرسکے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھی انہیں موقع نہ مل سکا۔
یاد رہے کہ یہ سیریز انتہائی اہم ہو گی کیونکہ یہ چیپمئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کا مومینٹم بلڈ کرے گی۔ ایسےمیں فخز زمان کو موقع نہ مل پانا ان کی چیپمئنز ٹرافی میں شرکت کو بھی مشکوک بنارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں