پاکستانی کرکٹ ٹیم جب سرپرائز دینے پے آئے تو اکثر ایسے شاندار سرپرائز دی جاتی ہے جس کو دنیائے کرکٹ میں سالوں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک سرپرائز نوجوان بولر سفیان مقیم نے دیا جنہوں نے صرف 3 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کر کے عمر گل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلا گیا جس میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن یہ فیصلہ راس نہ آیا اور پوری زمبابوے کی ٹیم 4۔12 اوورز میں 57 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ زمبابوے کا ٹی ٹونٹی میں سب سے کم سکور ہے۔
اس میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپنر سفیان مقیم تھے جنہوں نے 4۔2 اوورز میں صرف 3 رنز دے کر 5 شکار کئے اور یوں انہوں نے عمرگل کا 15 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی بولر کی سب سے بہترین کارکردگی دکھادی۔
اس سے قبل یہ ریکارد عمر گل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 اور بعدازاں 2013 میں 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: کیا بابر کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے؟
یوں آج سفیان مقیم نے ان کا یہ ریکارڈ توڑ ڈالا اور اپنا نام ٹاپ آف سی لسٹ رکھوا دیا۔ عباس آفریدی نے دو اور حارث رؤف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعدازاں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے صرف 3۔5 اوورز میں بنا کسی نقصان کے ہدف حاصل کر کے قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی واضح برتری دلادی۔ صائم ایوب نے 18 گیندوں پر 36 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عمیر یوسف نے 15 گیندوں پر 22 رنز بنائے۔
میچ میں آؤٹ کلاس پرفارمنس دینے پر سفیان مقیم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔