گاڑی دھونے کیلئے پائپ

گاڑی دھونے کیلئے پائپ استعمال کرنے والے ہوشیار، بھاری جرمانہ نافذ

گاڑی دھونے کیلئے پائپ استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ واسا (واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی) نے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے گھروں، فرش یا گاڑی دھونے کیلئے پائپ استعمال کرنے پر سخت سزائیں نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والے رہائشیوں کو ان کے پانی کے کنکشن کی نوعیت کے مطابق 10,000 روپے سے 20,000 روپے تک جرمانہ ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، واسا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ذیشان شوکت گوندل نے کہا کہ اتھارٹی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلی خلاف ورزی پر گھریلو کنکشن پر 10,000 روپے اور تجارتی صارفین پر 20,000 روپے جرمانہ ہوگا۔ مزید کہا کہ دوسری خلاف ورزی کی صورت میں پانی کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات پر واسا کے ترجمان نے بتایا کہ پانی کے تحفظ کے لیے ایک جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے تاکہ پانی کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:‌خبردار! درخت کاٹنے پر اب ایف آئی آر

انہوں نے کہا کہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے کیونکہ پانی زندگی ہے اور انسانی زندگی کی بقا کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔
گوندل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور دیگر عوامل کے باعث دنیا کے بیشتر حصے شدید پانی کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اور “راولپنڈی شہر بھی پانی کے زیادہ استعمال اور زیر زمین پانی کی تیزی سے کمی کی وجہ سے پانی کی قلت کا شکار ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “واسا راولپنڈی شہر میں پانی کی سپلائی کی تقسیم کو سنبھالنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔” حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نئے ضوابط کی پاسداری کریں، جرمانے سے بچیں اور پانی کے تحفظ کی کوششوں میں تعاون کریں۔

گاڑی دھونے کیلئے پائپ استعمال کرنے والے ہوشیار، بھاری جرمانہ نافذ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں